آیت اللہ سید علی خامنہ ای۔۔ ازقلم : پروفیسر مقبول احمد مقبول۔ چِٹگوپہ، ضلع بیدر (کرناٹک)


آیت اللہ سید علی خامنہ ای۔
ازقلم : پروفیسر مقبول احمد مقبول۔ چِٹگوپہ، ضلع بیدر (کرناٹک) 

ضعیف تھا وہ، مگر اس کا حوصلہ تھا قوی
سدا کھڑا رہا تن‌کر ،کہیں جھکا نہ کبھی

ہمیشہ بات کی آنکھوں میں ڈال کر آنکھیں
ہمیشہ لوہا لیا جابرانِ وقت سے بھی

ہزار بار سلام اس کے حوصلے کو سلام
خدا کرے عربوں‌میں‌بھی حوصلہ ہو یہی

زبانِ حال سے اس نے یہ بار بار کہا
تف ایسی قوم پہ جس میں‌نہیں‌‌ہےخودداری

کسی کی ذہنی غلامی ہے فردو قوم‌کی موت
کسی کے رحم‌وکرم پر جئیں تو ہے خواری

عمل سے اس نے دیا ہے خود آگہی کا پیام
جِلا خودی کو ملے گی خود‌آگہی سے ہی

وہ مثلِ خار کھٹکنے لگا تھا برسوں سے
کہ اس کے ہونے سے دشمن پہ خوف تھا طاری

ارادے اس کے رہے وجہِ اضطرابِ یہود
اسے مٹانے کو جاری تھیں کوششیں‌ان‌کی

شہید کردیا دھوکے سے ان لعینوں نے
سرشت جن کی رہی ہے ہمیشہ دھوکہ دہی

عجیب شان کی حامل تھی زندگی اس کی
ملی جو موت بھی اس کو تو باوقار ملی

نتیجہ خیزی بھی اک دن‌زمانہ دیکھے گا
یقیں ہے ضائع نہ جائے گی اس کی قربانی

پروفیسر مقبول احمد مقبول
چِٹگوپہ، ضلع بیدر (کرناٹک) 
9028598414

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔