نوخیز قلم کار ۔ شیخ قاسم شیخ کلیم (ضلع پریشد اردو بائز اسکول رسلپور تعلقہ۔ راویر) مضمون بعنوان ۔ "عید — خوشیوں کا پیغام"


نوخیز قلم کار ۔ شیخ قاسم شیخ کلیم (ضلع پریشد اردو بائز اسکول رسلپور تعلقہ۔ راویر)
 مضمون بعنوان ۔ "عید — خوشیوں کا پیغام" 

عید مسلمانوں کے لیے خوشی اور مسرت کا دن ہوتا ہے۔ یہ دن رمضان المبارک کے بعد آتا ہے۔ رمضان کا مہینہ عبادت اور نیکیوں کا مہینہ ہوتا ہے۔ مسلمان پورا مہینہ روزے رکھتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کی عبادت میں مشغول رہتے ہیں۔
جب رمضان کا مہینہ ختم ہوتا ہے اور عید کا چاند نظر آتا ہے تو ہر طرف خوشی کا ماحول پیدا ہو جاتا ہے۔ لوگ ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد دیتے ہیں اور خوشیاں منانے کی تیاری کرتے ہیں۔
عید کے دن مسلمان صبح جلدی اٹھتے ہیں، غسل کرتے ہیں اور اچھے کپڑے پہنتے ہیں۔ اس کے بعد وہ عیدگاہ یا مسجد جا کر عید کی نماز ادا کرتے ہیں۔ نماز کے بعد لوگ ایک دوسرے سے گلے ملتے ہیں اور خوشی کا اظہار کرتے ہیں۔
اس دن گھروں میں مختلف قسم کے مزیدار کھانے تیار کیے جاتے ہیں۔ خاص طور پر میٹھی سیویاں اور شیر خُرمہ بنایا جاتا ہے۔ لوگ اپنے رشتہ داروں اور دوستوں کے گھروں میں جاتے ہیں اور مل کر خوشیاں مناتے ہیں۔
عید کا دن ہمیں محبت، بھائی چارے اور ایک دوسرے کی مدد کرنے کا درس دیتا ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم اس دن غریبوں اور ضرورت مندوں کو بھی یاد رکھیں۔
اسی لیے عید کو خوشیوں اور محبت کا خوبصورت پیغام کہا جاتا ہے۔


Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ