الوداع ماہِ رمضاں۔۔ ازقلم : شہناز عِفّت، ممبئی۔


الوداع ماہِ رمضاں۔۔  
ازقلم : شہناز عِفّت، ممبئی۔

مسلمانوں یہ عشرہ آخری ہے ماہِ رمضاں کا
کہ جتنا ہو سکے تم سے کرو تم ذکر یزداں کا

میسر ہم کو ہوتا ہے نہایت کیف کے رنگ میں
خدائے پاک کی رحمت سے یہ موسم بہاراں کا

کہ پوری سال یاد آئے گا ہم کو ماہِ رمضاں میں
وہ راتوں میں مزے لے لے کے پڑھنا ہم کو قراں کا

یہ وہ ماہِ مبارک ہے کہ اس ماہِ مبارک میں
شجر تازہ ہوا کرتا ہے لوگوں دین و ایماں کا

خدائے پاک کی نظرِ کرم دنیا پہ ہوتی ہے
کہ ہوتا اس مہینے میں ہے نازل لطف رحماں کا

تری نظرِ کرم مولا جو ہو جائے تو کیا غم ہو
اگر چہ لاکھ دفتر پاس ہو عِفّت کے عصیاں کا

شہناز عِفّت 
 ممبئی

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ