مثالی معلم اعزاز کے لیے معلم جاوید احمد المناف مومن کی شاندار ستائش، معزز شخصیات کی موجودگی میں اعزازسے نوازہ گیا۔


دھولیہ: (مصباح کوثر ) قدرتی انسانی کے تحفظ تنظیم، دھولیہ کی جانب سے ایک باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مثالی معلم کے لیے انصاری راحتل بی لعل محمد میموریل پرایمری اسکول بھونڈی کے معلم جاوید احمد المناف مومن کو ان کی تعلیمی خدمات اور نمایاں کارکردگی کے لیے سرہایا گیا۔ یہ تقریب مورخہ 22/03/2026 کو منعقد ہوئی، جس میں مختلف معزز شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب کی صدارت تنظیم کے صدر گورکھ دیلیپ دیورےصاحب نے کی، جبکہ اس موقع پر پرفول سیتا رمن پاٹل، پرتیبھا تائی صاحبہ، راج کمار ماروتی اپسے (ڈی وائی ایس پی دھولیہ)، آمدار شریمتی منجوڑا تائی گاوت، گرامن آمدار رام دادا، اور پدویدھر ماجی آمدار سدھیر تانبے بطور مہمانِ خصوصی موجود تھے۔
تقریب میں مقررین نےمعلم جاوید احمد المناف مومن کی تعلیمی میدان میں خدمات کو سرہاتے ہوئے انہیں ایک مثالی استاد قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اساتذہ معاشرے کی حقیقی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور نئی نسل کو بہتر مستقبل کی راہ دکھاتے ہیں۔
آخر میں معلم جاوید احمدالمناف مومن کا اعزاز و اکرام کیا گیا اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔ یہ تقریب تعلیمی خدمات کے اعتراف کا ایک خوبصورت نمونہ ثابت ہوئی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ