امریکہ اور اسرائیل کی ایران سے ہورہی جنگ کوتمام زبانوں اور ممالک کے قلمکاربندکروائیں۔ اردو اوردکنی کے شاعر وادیب جناب محمدیوسف رحیم بیدری کی اپیل۔
بیدر۔ 3/مارچ (پریس نوٹ) اردو اور دکنی زبانوں کے شاعر وادیب جناب محمدیوسف رحیم بیدری المعروف بہ میرؔبیدر ی نے ایک پریس نوٹ جاری کرکے قلمکاروں سے اپیل کی ہے کہ وہ امریکہ اسرائیل کی ایران سے ہورہی حددرجہ خطرناک جنگ کو بند کروانے میں اپنا اہم رول اداکریں۔ تفصیلات کے بموجب ایک پریس نوٹ جاری کرکے میرؔبیدری نے کہاہے کہ امریکہ اسرائیل اور ایران کے درمیان ہورہی جنگ کو آج چوتھا دن ہے۔ کل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ کرناٹک جناب بسواراج بومئی نے عالمی رہنماؤں سے جنگ رکوانے کی اپیل کرتے ہوئے کہاتھاکہ مشرقِ وسطیٰ پورے عالم کی معیشت اور تہذیب کا اہم خطہ ہے۔ ماضی میں جنگیں یروشلم کے معاملے پر ہوتی تھیں مگر اب تیل اور مذہبی عوامل تنازعات کی بڑی وجہ بن رہے ہیں۔ بومئی نے خبردار کیاکہ اگر چین اور روس بھی جنگ میں شامل ہوگئے تو صورتحال تیسری عالمی جنگ کی شکل اختیار کرسکتی ہے۔ جناب میرؔبیدری نے بسواراج بومئی کی اپیل کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ بسواراج بومئی اور ان کے والد ایس آربومئی دونوں نے ریاست کرناٹک کے اقتدار کو سنبھالا تھا۔ وہ عوام اور انسان کے حقوق اور ان کی پریشانیوں کو بہتر طورپر جانتے ہیں۔ میں بسواراج بومئی کے مطالبہ کی تائید کرتے ہوئے ساری دنیا کے مختلف زبانوں کے قلمکاروں (شعراء اور ادباء) سے اپیل کرتاہوں کہ وہ اپنے اپنے ملک میں اسرائیل۔ امریکہ اور ایران کی جنگ کو رکوانے کے لئے حتی المقدور کوشش کریں۔ اس کے لئے سڑکوں پر اترنا بھی پڑے تو ضرور اتریں۔
موصوف نے ہندوستان کی تمام زبانوں کے قلمکاروں سے بھی اپیل کی ہے کہ آئیے دنیاکے امن کوسبوتاژ ہونے سے بچائیں۔ جناب میرؔبیدری نے اردو اور دکنی زبان کے شعراء اور ادباء سے پرخلوص اپیل کی ہے کہ براہ ِ کرم جذباتیت سے دور رہیں۔ سنی شیعہ، سابقہ دشمنی یا امریکہ واسرائیل کی درندگی جیسی باتیں کہہ کر جنگ کو تیز کرنے کے بجائے جنگ کے لئے اکسانے والی باتوں سے پرہیز کرتے ہوئے اولین ترجیح جنگ بندکروانے کو دیں۔ آنے والی نسل قلمکاروں کے اس احسان کو نہیں بھولے گی۔ میراتازہ ترین شعر بھی ملاحظہ فرمائیں ؎
اب تباہی سے ڈر ناہی ہوگا
ختم پھر جنگ کرنا ہی ہوگا
Comments
Post a Comment