مودی پر ٹرمپ کے آگے سیاسی و اخلاقی اعتبار سے سرنڈر کرنے کا الزام۔ بی جے پی لیڈران کو کانگریس پر تنقید کے ماسوا دوسرا کام نہیں : ملیکارجن کھرگے۔
مودی پر ٹرمپ کے آگے سیاسی و اخلاقی اعتبار سے سرنڈر کرنے کا الزام۔
بی جے پی لیڈران کو کانگریس پر تنقید کے ماسوا دوسرا کام نہیں : ملیکارجن کھرگے۔
گلبرگہ : 8 مارچ : اے آئی سی سی صدر ملیکارجن کھرگے نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو ڈکٹیٹر اور عالمی امن کیلئے سب سے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی پر ٹرمپ کے آگے سیاسی و اخلاقی اعتبار سے سرنڈر خود سپرد ہونے کا الزام عائد کیا ہے ملیکارجن کھرگے آج چیتاپور میں 1069 کروڑ کے ترقیاتی کاموں کے افتتاح و سنگ بنیاد کی تقریب کو مخاطب کر رہے تھے ملیکارج کھرگے نے مزید کہا کہ ایران پر امریکی اسرائیلی حملوں کی وجہ سے عالمی امن خطرے میں پڑ گیا ہے جنگ بندی کے ذریعے عالمی قیام امن کیلئے ہندوستان کو آگے انا چاہیئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کے اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو سے ملاقات کرنے کے دوسرے دن ہی امریکہ اور اسرائیل نے ایران پر حملہ کر دیا ملیکارجن کھرگے نے مزید کہا کہ ایرانی سربراہ آیت اللہ خامنہ ای امریکہ اور اسرائیل کے حملے میں قتل ہوئے جس ملک کے سربراہ کا قتل ہوا ہو وہ ملک کیسے
امن کو قائم رکھ سکتا ہے ملیکارجن کھرگے نے کہا کہ مودی حکومت کی کمزور خارجہ پالیسی کی وجہ سے ملک کا وقار مجروح ہوا ہے مودی ٹرمپ کو اپنا دوست کہتے ہیں لیکن روس سے پٹرول خریدنے پر ٹرمپ ٹیکس عائد کرنے کی بات کرتے ہیں ملیکارجن کھرگے نے مزید کہا کہ کانگریس کے 75 سالہ دور حکومت میں کسی نے ہندوستان کی طرف آنکھ اٹھا کر دیکھنے کی بھی جرات نہیں کی ہم نے پاکستان کے دو ٹکڑے کر دیئے جو ہمت کانگریس کے وزرائے اعظم میں تھی وہ نریندر مودی میں کیوں نہیں ہے ؟ ملیکارجن کھرگے نے مزید کہا کہ بی جے پی لیڈران کو کانگریس پر تنقید کرنے کے سوا دوسرا کوئی کام نہیں ہے بی جے پی لیڈران ، ان کے اور سونیا گاندھی راہول گاندھی پریانکا گاندھی سدرامیا ڈی کے شیو کمار اور پریانک کھرگے کیخلاف آئے دن بے بنیاد بیان بازی کرتے رہتے ہیں
Comments
Post a Comment