ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام اردو اسکول شولاپور میں ۸ مارچ ۲۰۲۶ " عالمی یوم خواتین" منایا گیا۔
ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام اردو اسکول شولاپور میں ۸ مارچ ۲۰۲۶ " عالمی یوم خواتین" منایا گیا۔
شولاپور : (اشفاق ساتکھیڑ) ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام اردو اسکول شولاپور میں ۸ مارچ کو"عالمی یوم خواتین" بڑے ہی شاندار طریقے سے منایا گیا۔
اسکول کے صدر مدرس جناب اشفاق احمد ساتکھیڑ سر کی قیادت میں یہ پروگرام شروع ہوا۔تلاوت کلام پاک جماعت ہفتم کی طالبہ فاطمہ رمضان شیخ نے ادا کیا۔ اس پروگرام میں اسکول کے صدر مدرس جناب اشفاق احمد ساتکھیڑ سر نے یوم خواتین کے متعلق اپنے خیالات سے طلباء اور اساتذہ کرام کو ایک نئی سوچ اور فکر عطا کی۔اس موقع پر تمام طالبات اور خواتین اساتذہ کرام کو مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر طالبات نے اپنے تاثرات پیش کئے جن میں سعدیہ عمران شیخ، اہانہ جاوید شیخ، فاطمہ رمضان شیخ، ثناء ستار شیخ، عظمی سراج بیگ، مہک داؤد منیار، شامل ہیں۔
ادارے کے چیئرمین جناب محبوب تامبولی سر نے تمام تاثرات پیش کرنے والے طلبہ کو پھول دے کر ان کا استقبال کیا۔اور دنیا و آخرت میں کامیابی کے دعاؤں سے نوازا۔
اس پروگرام کی نظامت جناب عرفاں پٹھان سر نے فرمائی اور شکریہ محترمہ رضوانہ قاضی آپا نے ادا کیا۔اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں محترمہ امرین فراش آپا، محترمہ گلناز شلیدار آپا، محترمہ ثناء پروین وڈالے آپا، نے اپنے خدمات پیش کئے اور تمام طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔
Comments
Post a Comment