طاق راتوں میں صلوٰۃ التسبیح و تہجد کا اہتمام۔


بیدر، 11 مارچ (نامہ نگار) رمضان المبارک کی بابرکت طاق راتوں کے موقع پر مسجد خواجہ ابوالفیض رحمۃ اللہ علیہ، چشتیہ پورہ بیدر میں صلوٰۃ التسبیح اور نمازِ تہجد کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔ اس روحانی اجتماع میں 21، 23، 25، 27 اور 29 ویں شب کو خصوصی عبادات کا نظم رکھا گیا ہے۔
منتظمین کے مطابق نماز کا وقت رات 2 بجے مقرر کیا گیا ہے جبکہ سحر کا نظم3 بجے رکھا گیا ہے۔ اس مبارک موقع پر اہلِیان شہر اہلیان محلہ اور عقیدت مندوں سے شرکت کی اپیل کی گئی ہے تاکہ وہ ان بابرکت راتوں میں عبادت، تسبیح اور دعا کے ذریعے اللہ تعالیٰ کی رحمتیں حاصل کرسکیں۔
یہ پروگرام مسجد خواجہ ابوالفیض رحمۃ اللہ علیہ، چشتیہ پورہ بیدر میں سید شاہ اطہر اللہ حسینی صاحب کی نگرانی میں منعقد ہوگا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ