جلگاؤں ضلع میں دعوتِ اسلامی انڈیا کی جانب سے جلگاؤں، بھوساول اور راویر میں رمضان شریف کے آخری دس دنوں کا تربیتی سنتِ اعتکاف۔
جلگاؤں :(عقیل خان بیاولی) دعوتِ اسلامی انڈیا کی جانب سے ماہِ رمضان المبارک کی برکتوں کو حاصل کرنے کے لیے ہر سال کی طرح امسال بھی جلگاؤں ضلع میں تین مقامات پر تربیتی سنتِ اعتکاف کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ یہ سنتِ اعتکاف 10 مارچ 2026 کو نمازِ عصر کے بعد شروع ہوگا۔ یہ سنتِ اعتکاف جلگاؤں میں شاہ اولیاء مسجد، تانبہ پورہ، بھوساول میں فیضانِ مدینہ مسجد، امین مسلم کالونی اور راویر شہر میں غوثیہ مسجد، فتح نگر میں منعقد ہوں گے ۔ ان میں معتکفین اسلامی بھائیوں کو فرض علوم کے ساتھ درست مخارج کے ساتھ قرآنِ پاک پڑھنے کا طریقہ، وضو اور غسل کے مسائل، نماز کا عملی طریقہ، سنتیں اور آداب، غسلِ میت اور نمازِ جنازہ کا طریقہ وغیرہ سکھایا جائے گا۔ اسی کے ساتھ طاق راتوں میں خصوصی عبادات اور دعاؤں کا بھی خاص اہتمام کیا جائے گا۔
دعوتِ اسلامی انڈیا کے ضلع صدر زبیر عطاری نے تمام عاشقانِ رسولِ کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم سے گزارش کی ہے کہ اس تربیتی سنتِ اعتکاف میں شرکت کریں اور رمضان المبارک کی برکتوں سے بھرپور فائدہ حاصل کریں۔ مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں: جلگاؤں: 8055867040
شہر بھوساول: 8669072944
شہر راویر: 8308613262
Comments
Post a Comment