ڈاکٹر سہیم الدین کے افسانوی مجموعے کے لیے مہاراشٹر اردو اکادمی سے مالی تعاون کی منظوری۔


محکمہ اقلیتی ترقیات حکومت مہاراشٹر کے تحت مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادمی،  کی جانب سے 2024 کے تحت معروف ادیب اور ماہرِ تعلیم ڈاکٹر سہیم الدین خلیل الدین صدیقی کے زیرِ طبع افسانوی مجموعے "ستم ہائے روزگار" کی اشاعت کے لیے مالی تعاون کی منظوری دی گئی ہے. اس اہم علمی و ادبی منصوبے کے لیے اکادمی کے ایگزیکٹیو آفیسر ہاشمی سید شعیب نے باضابطہ مکتوب جاری کرتے ہوئے مصنف کو مبارکباد پیش کی اور کتاب کی جلد اشاعت کی امید ظاہر کی ہے تاکہ یہ ادبی سرمایہ قارئین تک پہنچ سکے. ڈاکٹر سہیم الدین صدیقی، جن کا قلمی نام سہیم الدین خلیل ہے، ان کا تعلق ضلع ایوت محل کے موضع شیمبال پمپری سے ہے. انہوں نے بی اے، ایم اے، بی ایڈ اور ایم فل کے بعد پی ایچ ڈی کی اعلیٰ ڈگری حاصل کی ہے اور وہ گزشتہ کئی برسوں سے سوامی رامانند تیرتھ مہاودیالیہ، امباجوگائی (ضلع بیڑ) کے شعبہ اردو میں بطور اسسٹنٹ پروفیسر اپنی تدریسی خدمات انجام دے رہے ہیں. موصوف ایک فعال قلمکار ہیں جن کے اب تک 30 سے زائد تحقیقی و تنقیدی مضامین قومی و بین الاقوامی سطح کے معتبر رسائل و جرائد میں شائع ہو چکے ہیں. ان کی دیگر تصانیف میں "معیاراتِ ادب" (جلد اول و دوم)، "مضامینِ نو (تحقیق و تنقید)" اور زیر طبع "مضامینِ تازہ" کے علاوہ مراٹھی شعری مجموعہ "پریتی چی ساولی" بھی شامل ہے. ڈاکٹر سہیم الدین کے پہلے افسانوی مجموعے "ستم ہائے روزگار" کے لیے حکومتی سطح پر سرپرستی ملنے پر علمی و ادبی حلقوں اور ان کے چاہنے والوں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں دلی مبارکباد پیش کی ہے.

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ