ایوان احمد ملک پیٹ میں عید ملاپ وتہنیتی تقریب کا انعقاد۔پروفیسر محمد مسعود احمد اور جناب موہن کمار کا خطاب۔

ایوان احمد ملک پیٹ میں عید ملاپ وتہنیتی تقریب کا انعقاد۔
پروفیسر محمد مسعود احمد اور جناب موہن کمار کا خطاب۔

حیدرآباد 21 مارچ( پریس نوٹ) رباط محبان اردو ایوان احمد ملک پیٹ حیدرآباددکن کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر ناظم رباط وچیف آپریٹنگ آفیسر پروفیسر مسعود احمد کی جانب سے عید ملاپ تقریب منعقد ہوئی اس تقریب میں سرکردہ اصحاب بالخصوص غیر مسلم احباب نے بڑی تعداد میں شرکت کی پروفیسر مسعود احمد نے اس تقریب کی غرض و غایت بیان کرتے ہوئے کہا کہ عید میلاپ تقاریب ایک دوسرے کو سمجھنے اور باہمی الفت و محبت پیدا کرنے کا ایک عظیم ذریعہ ہوتے ہیں۔
 اس موقع پر جناب محمد حسام الدین ریاض کی فروغ اردو خدمات کے سلسلے میں انہیں تہنیت پیش کی گئی پروفیسر محمد مسعود احمد نے کہا کہ بطور خاص ماہ رمضان کے دوران افطار اور سحر کے اوقات کو خوش نویسی میں تحریر کرتے ہوئے محمد حسام الدین ریاض نے اردو کی ایک خدمت انجام دی ہے اگرچہ کہ اج کے دور میں اخبارات اور سوشل میڈیا کے ذریعے افطار اور سحر کے اوقات معلوم کرنا کوئی مشکل کام نہیں لیکن پھر بھی حسام الدین ریاض نے ہر دن ایک نئے انداز میں شہر حیدراباد کے علاوہ اضلاع اور ریاست مہاراشٹر اور ریاست کرناٹک کے مختلف مقامات کے افطار اور سحر کے اوقات سے سبھی کو واقف کروایا یہ اردو کی ایک سچی خدمت ہے انہوں نے کہا کہ حیرت اس بات کی ہے کہ افطار اور سحر سے متعلق خوش نویسی میں تحریر کیے گئے یہ پوسٹ صرف حیدرآباد اور ریاست تلنگانہ کے مختلف اضلاع کے علاوہ دنیا کے ہر کونے میں پہنچے ہیں معلوم ہوا کہ دبئی، سعودی عرب ،کینیڈا، امریکہ، افریقہ، اسٹریلیا، جرمنی ،فرانس، کے عوام میں بھی ان پوسٹ سے کافی دلچسپی کا اظہار کیا گیا ممتاز شاعر جناب جہانگیر قیاس نے کہا کہ ماہ رمضان کے دوران افطار اور سحر سے متعلق خوش نویسی میں تحریر کیے گئے پوسٹ کافی معلوماتی بھی رہے ہر روز ایک نصیحت آمیز قصہ اور دینی معلومات لوگوں کو فراہم ہوئے یہ بہت خوشی کی بات ہے تقریب کی کاروائی جناب سہیل عظیم نے چلائی اس موقع پر حیدراباد کے نامور پشخصیات نے شرکت کی ہے جناب موہن کمار آئی آرایس ریٹائرڈ ایڈیشنل کمشنر آف انکم ٹیکس حیدرابادنے پروفیسر محمد مسعود احمد کو گنگا جمنی تہذیب کی روایت برقرار رکھنے پر دلی مبارکباد دی اور کہا کہ ایسی تقاریب ہم سب کو آپس میں مل بیٹھنے ایک دوسرے سے محبت کو فروغ دینے کا ذریعہ بنتے ہیں انہوں نے کہا کہ پروفیسر مسعود احمد صرف ہاسپٹل سے ہی وابستہ نہیں ہے بلکہ ان کی ادبی اور سماجی خدمات کا ایک زمانہ معترف ہے انہوں نے پروفیسر مسعود احمد کو اردو کا ایک عظیم خدمت گزار قرار دیتے ہوئے انہیں اور تمام کو اپنی طرف سے عید کی دلی مبارکباد پیش کی
 جناب راجندر سابق صدر و سیکرٹری نظام کلب ، ڈاکٹر بھا رگوار ریڈی آنکالوجسٹ ،ڈاکٹر وجیندرپیالیٹیو کیر اسپیشلسٹ, ڈاکٹر مرلی موہن سابق پرنسپل آیوریدیک گورنمنٹ کالج حیدرآباد کے علاوہ جناب منجیت ریڈی مینجنگ کمیٹی ممبر ریڈی ہاسٹل، جناب ملیند سابق چیف انجینئر ، جناب بینکٹ ریڈی چیئرمین سینٹ فرانسس اسکول ، جناب مرلی کرشنا،جناب ناگیش اور دوسروں نے شرکت کی

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ