محمد ارحان فاروقی کو پینٹنگ میں ریاستی سطح کا ایوارڈاسکول اور افراد خاندان کی جانب سے مبارکباد۔
نظام آباد (27 مارچ. راست) ضلع نظام آباد سے تعلق رکھنے والے آڈمس کالونی ٹولی چوکی میں مقیم محمد ارحان فاروقی فرزند محمد اعظم فاروقی کو حیدرآباد میں بی ایس اے ہرکیولس سائیکلس ادارے کی جانب سے منعقدہ ریاستی سطح پینٹنگ مقابلے میں انعام اول حاصل ہوا ہے اور انہیں تمغہ اور سند دی گئی. یہ مقابلہ صاف ستھرے اور سرسبز و صحت مند معاشرے کی تشکیل میں سائیکل رانی کو فروغ دینے کے پیغام کے ساتھ منعقد ہوا تھا. نظام آباد کے دیگر باصلاحیت نوجوانوں اور بچوں کی فہرست میں محمد ارحان فاروقی پینٹنگ کے زمرے میں شہرت پا رہے ہیں اور ان کے اس مشغلے نے اب تک کئی شاہکار پینٹنگ کو جنم دیا ہے اور اسکول میں ان کی نمائش کی گئی. محمد ارحان فاروقی کو پینٹنگ مقابلے میں ریاستی سطح کا انعام ملنے پر دادا محمد امجد فاروقی نانا ذبیح اللہ صدیقی تایا محمد اسد فاروقی محمد اکرم فاروقی اور رشتے دار محمد اصغر فاروقی محمد اظہر فاروقی پروفیسر محمد احسن فاروقی پروفیسر محمد اسلم فاروقی محمد عمران فاروقی محمد الماس فاروقی محمد عبدالقدوس اسکول انتظامیہ اور دیگر نے مبارکباد پیش کی ہے اور ابھرتے مصور کی ترقی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے.
Comments
Post a Comment