قرآن ایک انقلابی کتآب ظہیر آباد مسجد اشاعت اسلام میں جلسہ تلاش لیلتہ القدر سے محمد ریاض الدین کا خطاب۔
ظہیر آباد -11/ مارچ(نمائندہ) سید امتیاز سیکریٹری جماعت اسلامی ہند ظہیر آباد نارتھ کے بموجب مقامی جماعت کے زیر اہتمام 10/ مارچ کو مسجد اشاعت اسلام لطیف روڈ ظہیرآبادمیں امیر مقامی محمد قیصر غوری کے زیر نگرانی پہلی طاق رات میں جلسہ تلاش لیلتہ القدر کاانعقاد عمل میں آیاجس میں سابق سیکریٹری حلقہ تلنگانہ جناب محمد ریاض الدین نے بعنوان" قرآن ایک انقلابی کتاب" اپنے خصوصی خطاب کے ذریعہ مسجد اشاعت اسلام کی تعمیر پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئےکہاکہ ظہیر آباد میں ایک بہت ہی خوب صورت مسجدکی تعمیر مردان کار نے کی انھوں نے سب کے حق میں دعا خیر کیا مزید کہاکہ اسلام کا پیغام اور قرآن کا پیغام بندگان خدا تک پہونچنا چاہیئے اس میں تیزی کی ضرورت ہے بعدتراویح اس طاق رات میں پروگرام کاآغاز ٹھیک 11:00 بجے شب ہوا عبدالصبور نے درس قرآن پیش کیآ امیر مقامی نے خیر مقدم کیا محمد عمار فاروق نے "نمازیں بے اثرکیوں ہوگئیں? خطاب کیا نماز تہجد پڑھی گئی انفرادی طور پر بھی عباداتیں کی گئیں خواتین کے لئے بھی نظم کیا گیا سحر میں طعام کا معقول نظم رکھا گیا عبدالمجید نےنظامت کی برادر احتشام نے ترانہ پیش کیا معززین نوجوانان مرد وخواتین کی کثیرتعداد نے شرکت کی اور اعلان کیا گیا کہ دوسری طاق رات بروز جمعرات کو امیر حلقہ تلنگانہ جناب محمداظہرالدین کا خصوصی خطاب ہوگامعززین نوجوانان وخواتین سے شرکت کی پرخلوص خواہش کی گئی ہے۔۔۔
Comments
Post a Comment