آبنائے ہرمز سے ہندوستانی جہازوں کے گزرنے کو ایران نے عوامی کامیابی قرار دیا۔
(کے این واصف) امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کے آغاز کے بعد سے ایران نے اہم سمندری راستہ آبنائے ہرمز سے جہازوں کے گزرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ جس سے ہندوستان سمیت دنیا کے کئی ممالک مین تیل اور گیس کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ جنگی حالات کے جاری رہتے ایران نے دو ہندوستانی گیس بردار جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی۔ جس سے پیر کے روز “ایل پی جی”سے بھرا ایک جہاز گجرات ساحل پر لنگر انداز ہوا اور دوسرا جہاز آج پہنچے گا۔ جس سے ملک کی عوام نے اطمینان کی سانس لی۔
اس سلسلہ میں ایک صحافی نے ایک ایرانی ترجمان سے گفتگو کے دوران سوال کیا نے سوال کہ کیونکر ایران نے ہندوستانی جہاز کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دی۔ اس پر ایرانی ترجمان نے کہا ہندوستان میں تیل اور ایل پی جی کی قلت کا راست اثر اس کی عوام پر پڑ رہاتھا۔ اور ہندوستان کی عوام وہ عوام ہے جس نے ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے جابرانہ حملے اور اس مین ایران اعلٰی قائد آیت اللہ خامنہ ای کے قتل پر کھل کر احتجاج کیا امریکہ اور اسرائیل کی مذمت کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔ ترجمان نے کہا کہ ایران نے ہندوستانی عوام کے اس جذبہ کی قدر کی اور ان کو تیل اور گیس کے بحران سے بچانے کے لیے ہندوستانی گیس بردار جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کا محفوظ راستہ فراہم کیا۔ ترجمان نے اس کو ہندوستانی عوام کی جیت سے تعبیر کیا۔
Comments
Post a Comment