مردِ انقلاب کو سرخ سلام - علی آیت اللہ خمینی۔


 مردِ انقلاب کو سرخ سلام -  
 علی آیت اللہ خمینی۔

سید فاروق احمد قادری
وہ نام نہیں، ایک انقلاب تھا
وہ شخص نہیں، ایک للکار تھا
ج inس نے ایران کی سرزمین سے
باطل کے ایوانوں کو چیلنج کیا۔
وہ خدا پر کامل یقین رکھنے والا
وہ ظلم کے سامنے دیوار بن جانے والا
وہ جس نے سپر پاور امریکہ
کو آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بتایا
کہ طاقت ہتھیاروں سے نہیں
ایمان سے جنم لیتی ہے۔
کل کے وہ سات حملے
صرف میزائل نہیں تھے
وہ اعلان تھے
کہ امت ابھی زندہ ہے
کہ اسرائیل کی جارحیت کا جواب
خاموشی نہیں ہو گا۔
انہوں نے ثابت کیا
کہ جب قوم بیدار ہو جائے
تو سات وار ایک دن میں بھی
تاریخ کا رخ موڑ سکتے ہیں۔
وہ کہتے تھے:
ظلم زیادہ دیر ٹک نہیں سکتا
باطل کی شاخیں سوکھ جاتی ہیں
اور سچ کا درخت پھر بھی سرسبز رہتا ہے۔
آج وہ ہمارے درمیان نہیں
مگر ان کی للکار باقی ہے
ان کا نظریہ باقی ہے
ان کا حوصلہ باقی ہے۔
یہ پیغام گونجتا رہے گا:
ظلم کی ٹہنیاں گر کر رہیں گی
ان شاء اللہ ضرور گر کر رہیں گی

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔