دس سالہ ثاقب محمد اختر شیخ نے رمضان کے پورے روزے اور تراویح کے ساتھ آخری دن اعتکاف میں بیٹھ کرایک مثال قائم کی ۔

سولاپور (عبدالمنان شیخ) ثاقب محمد اختر شیخ جو اسماعیل پرائمری اسکول کمٹھا ناکہ سولاپور پنجم جماعت کا ہونہار طالب علم ہے۔ امسال رمضان المبارک کے پورے روزے پابندی کے ساتھ رکھتے ہوئے تراویح بھی پابندی کے ساتھ ادا کرتے ہوئے آ خری دن اعتکاف میں بیٹھ کر ایک مثال قائم کی ۔ دس سالہ ثاقب نے پورے روزے ،تراویح اور آخری دن اعتکاف میں بیٹھ کر ایک بہترین عمل پیش کیا ۔یہ عمل دوسرے بچوں کے لیے بھی ترغیب ہے ۔ عبدالمنان شیخ جو ثاقب کے بڑے ابو ہیں کہا کہ صبر وشکر کے ساتھ ثاقب نے جس محنت اور لگن کے ساتھ کم عمری میں رمضان المبارک گزارا بے حد فخر اور خوشی محسوس ہو رہی ہے اس طرح بچوں کی سرگرمیوں سے بچوں میں میں دینی شعور کے ساتھ زندگی میں نظم وضبط پیدا ہوتا ہے ۔ثاقب کے والدین ،بڑی امی  اور پھوپھی نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے بے حد فخر ، مسرت کا اظہار کیا۔اسکول ہذا کی ہیڈ مسٹریس اور تمام اساتذہ نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دعاؤں سے سرفراز کیا ۔خاندان کے تمام افراد نے بھی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات و تمناؤں کا اظہار کیا ۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ