نوخیز قلم کار: علینا فاطمہ مجاہد الدین خطیب (جماعت ششم ڈاکٹر اقبال نگر پریشد اردو گرلز مڈل اسکول عمر کھیڑ ضلع ایوت محل, رہبر معلم عثمان احمد ) مضمون : عید
نوخیز قلم کار: علینا فاطمہ مجاہد الدین خطیب (جماعت ششم ڈاکٹر اقبال نگر پریشد اردو گرلز مڈل اسکول عمر کھیڑ ضلع ایوت محل, رہبر معلم عثمان احمد ) مضمون : عید
رمضان کی عید کو عید الفطر کہا جاتا ہے۔ عید الفطر پر لوگ نماز پڑھتے ہیں، گلے ملتے ہیں اور ہر گھر میں پکوان کھاتے ہیں۔ عید کا مطلب ہے خوشی۔ عید الفطر مسلمانوں کے لیے ایک بہترین عید ہے۔
عید سے پہلے ہم سب ایک مہینے کے روزے رکھتے ہیں۔ روزہ ہمیں تقویٰ و پرہیزگاری سکھاتا ہے۔ رمضان کی شان میں کیا بیان کروں، اللہ خود فرماتا ہے کہ رمضان رحمتوں کا مہینہ ہے۔
رمضان کے بعد اس عید کو خوشیوں کی عید اور میٹھی عید کہا جاتا ہے۔ رمضان میں جو ہم لوگ عبادت کرتے ہیں، تراویح ادا کرتے ہیں، نمازوں کی پابندی کرتے ہیں اور کثرت سے تلاوتِ قرآن کرتے ہیں، یہ اسی کی اجرت کا دن ہے۔
عید کا چاند نظر آتے ہی سب ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے ہیں اور زور و شور سے عید کی تیاریاں کرتے ہیں۔ صبح سویرے گھروں میں سویاں بنتی ہیں اور لوگ عید کی نماز پڑھنے عید گاہ جاتے ہیں۔ نماز کے بعد مسلمان ایک دوسرے کے گلے ملتے ہیں۔
ہر جانب عید مبارک کی آوازیں گونجتی ہیں۔ چھت پر کھڑے ہوکر چاند کا انتظار کیا جاتا ہے۔ اس عید پر غریبوں میں ایک مخصوص رقم تقسیم کی جاتی ہے جسے فطرہ کہتے ہیں، اسی نسبت سے یہ عید الفطر کہلاتی ہے۔
سال میں ایک بار آتی ہے عید، خوشیاں ہزار لاتی ہے عید۔ مومن کے لیے عید کیوں نہ ہو، عید ہی تو اللہ کی عطا اور انعام ہے۔ عید ہر ایک کو مبارک ہو۔ یہ پیاری سی عید، چھوٹے بچے خاص طور پر عید کے لیے بہت خوش ہوتے ہیں۔
عید مبارک!
Comments
Post a Comment