شرائط کی خلاف ورزی کرنے پر پانچ افراد مجلس سے بے دخل۔
سداسیوپیٹ 9/ مارچ (نمائندہ) مجلس اتحاد المسلمین سدا سیوپیٹ شیخ غوث پاشاہ کی اطلاع کے بموجب نقیب ملت الحاج بیرسٹر اسد الدین اویسی صاحب رکن پارلیمنٹ وصدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین اور جناب کوثر محی الدین صاحب رکن اسمبلی کاروان و ضلع انچارج سنگا ریڈی کی ہدایت پر اج صمد بن عبدات شعب تنظیم انچارج حیدرآباد نے محمد ریاض الدین سابقہ صدر مجلس محمد شفیع الدین سابقہ رکن بلدیہ محمد رشید الدین اور ان کے علاوہ محمد صدام کھمبل پلی اورمحمدحسین ڈسٹرکٹ باڈی ممبر کو بھی مجلس اتحاد المسلمین جماعت سے بے دخل کیا گیا ہے ریاض الدین نے بلدیہ انتخابات میں ازاد امیدوار کی حیثیت سے حصہ لیا تھا مجلس کے شرائط خلاف ورزی کی ہے اور بلدیہ انتخابات میں مجلس امیدواروں کے خلاف مہم چلائی تھی غوث پاشاہ نے مزید کہا ریاض الدین شفیع الدین رشید الدین کو جماعت نے انہیں برخاست معطل کیا ہے اب ان سبھی حضرات کا جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے اس موقع پر قدوس قریشی سابقہ رکن بلدیہ محمد واجد جنو سابقہ رکن بلدیہ محمد وسیم اکرم سابقہ معاون رکن بلدیہ سید ارشد معتمد عمومی بھی موجود تھے۔۔۔۔
Comments
Post a Comment