مسجد خواجہ ابوالفیضؒ بیدر میں نمازِ عیدالفطر عقیدت کے ساتھ اداکی گئی۔


بیدر، 22 مارچ (نامہ نگار) عیدالفطر کے پُرمسرت موقع پر شہر بیدر کی تاریخی مسجد درگاہ حضرت سیدناخواجہ ابوالفیضؒ بیدرمیں نمازِ عیدالفطر نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ ادا کی گئی۔ صبح سویرے ہی مسلمانوں کی بڑی تعداد مسجد میں جمع ہوگئی اور اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں شکرانہ ادا کیا۔ نمازِ عیدالفطر کی امامت حضرت مولانا حافظ سید شاہ معین الدین حسنی امعروف حسین چشتی جانشین سجادہ درگاہ حضرت ممدوح نے فرمائی۔ نماز کے بعد خطبہ دیا۔ اس موقع پر انہوں نے عیدالفطر کی اہمیت، صبر و تقویٰ اور بھائی چارے پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ عید کا دن دراصل اللہ تعالیٰ کی طرف سے روزہ داروں کے لیے انعام ہے، اس دن ہمیں خوشیوں کو دوسروں کے ساتھ بانٹنا چاہیے اور غریب و نادار افراد کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔ اس موقع پر ملک و ملت کی سلامتی، امن و امان اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ نماز کے اختتام پر نمازیوں نے ایک دوسرے سے گلے مل کر عید کی مبارکباد دی اور خوشی کا اظہار کیا۔ حضرت سید شاہ اسد اللہ حسینی المعروف سید ثاقب حسینی سجادہ نشین درگاہ حضرت ممدوح کی نگرانی میں مسجد میں نمازیوں کی سہولت کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے تھے، جس پر مصلیان نے حضرت کی کی شاندار خدمات کو سراہا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ