ظہیر آباد مسجد اشاعت اسلام میں آج سے جلسہ تلاش لیلتہ القدر کا اہتمام شرکت کی اپیل۔


ظہیر آباد 9 مارچ(نمائندہ) سید امتیاز سیکریٹری جماعت اسلامی ہند ظہیر آباد نارتھ کے بموجب مقامی جماعت کے زیر اہتمام 10/ مارچ سے مسجد اشاعت اسلام لطیف روڈ ظہیرآبادمیں امیر مقامی محمد قیصر غوری کے زیر نگرانی ان شاءاللہ تمام پانچ طاق راتوں میں جلسہ تلاش لیلتہ القدر منعقدہوگا بعدتراویح ہر طاق رات میں پروگرام کاآغاز ٹھیک 11:00 بجے شب ہوگا نماز تہجد پڑھی جائے گی انفرادی طور بھی عباداتیں ہوں گی خواتین کے لئے بھی نظم کیا گیا ہے سحر میں طعام کا معقول نظم رکھا گیا ہے پہلی طاق رات میں بعنوان "قرآن ایک کتاب انقلاب "مہمان خصوصی جناب محمد ریاض الدین سابق سیکریٹری جماعت آسلامی ہند حلقہ تلنگانہ کا خطاب ہوگا آپ معززین نوجوانان مرد وخواتین سے شرکت واستفادہ کی پر خلوص خواہش کی جاتی ہے۔۔۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔