محمدفیروزخان کی جانب سے دعوتِ افطار وطعام کااہتمام۔


 بیدر۔ 15/مار چ۔(نامہ نگارمحمدعبدالصمد منجووالا ) تین افراد کی دعاقبول ہونے کی نوید حضوراکرم ﷺ نے دی ہے۔ پہلا مسافر، دوسرا مظلوم اور تیسرا روزہ دار۔ افطار کے وقت جو بھی دعامانگی جاتی ہے، پروردگار قبول فرماتاہے۔ آج مسلمان مظلوم ہے، دنیا کے ہر مقام پر مسلمانوں پر ظلم ہورہاہے۔ لہٰذا دعا فرمائیں کہ یہ ظلم کی رات ختم ہو۔ یہ باتیں مولانا عبدالغفار قاسمی نے کہیں۔ وہ آج محمد فیروزخان سابق رکن ضلع پنچایت کمٹھانہاور مالک ایف کے پٹرول پمپ بیدر کی جانب سے پٹیل پیالیس فنکشن ہال بیدر میں دی گئی دعوت ِ افطار وطعام سے قبل ازافطار خطاب کررہے تھے۔ موصوف نے اتحاد واتفاق سے رہنے کی مسلمانوں کو تلقین کی۔ اور جناب فیروز خان صاحب کی صحت، ان کے کاروبار میں برکت کے لئے بھی دعا فرمائی۔ مولاناعبدالغفار قاسمی کے خطاب کے بعد مولانا عبدالوحیدقاسمی نے پرخلوص دعا فرمائی جس پر سبھی لوگوں نے آمین کہا۔ بعد ازاں انفرادی دعاؤں کے لئے وقت دیاگیا۔ بعدازاں وہیں پر نماز مغرب ادا کی گئی۔ جناب محمد فیروزخان نے بنفس نفیس سبھی شرکائے دعوت کا خیرمقدم کیا۔ جناب فیروزخان کے فرزند افسرخان اور دیگر رشتہ داروں نے پورے خلوص سے طعام اور چائے نوشی کے بعدسبھی احباب اور نوجوانوں کو وداع کیا۔ اس دعوت ِ افطار میں دینی، مذہبی، سیاسی وسماجی معززین شہر کے علاوہ نوجوانوں کی کثیرتعداد شریک تھی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ