ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام اردو اسکول شولاپور کی طالب علم ابوذر چاند صاحب کانیال نے رمضان المبارک کے مکمل روزے رکھے۔
سولاپور (راست) ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام اردو اسکول شولاپور کی ۱۰ سالہ معصوم طالب علم ابوذر چاند صاحب کانیال نے رمضان المبارک کے مکمل روزے رکھے ۔چلچلاتی دھوپ میں پیاس سے گلا خشک ہو رہا ہے لیکن اللہ سے محبت کا تقاضہ دیکھیئے اس معصوم بچے نے اپنی محبت کا ثبوت روزوں سے پیش کیا۔ایسے والدین جو اپنے بچوں کو اللہ اور رسول کی اطاعت کرانے کی کوشش کرتے ہیں وہ والدین باعث فخر ہیں۔اس بچے کو والدین، رشتہ دار اور ادارے کے چیئرمین جناب محبوب تامبولی سر نے خصوصی مبارکباد پیش کی اور صدر مدرس جناب اشفاق احمد ساتکھیڑ سر ، ساتذہ کرام اور طلبہ و طالبات نے مبارک باد پیش کی۔
ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام اردو اسکول شولاپور ہر سال بچوں میں رمضان المبارک میں روزہ، عبادات کو لے کر ذہن سازی کرتا ہے اور انعامات سا نوازتا ہے تاکہ ہمارے قوم کے بچے دین کی طرف راغب ہوں۔ اللہ ہماری ان کوششوں کو قبول فرمائے آمین۔
Comments
Post a Comment