اگر تم اللہ کے دین کی مدد کرو گے تو اللہ تمہاری مدد کرے گا۔وحدت اسلامی پوسد نے کیا نصف روزہ سالانہ اجتماع عام کا انعقاد۔
اگر تم اللہ کے دین کی مدد کرو گے تو اللہ تمہاری مدد کرے گا۔
وحدت اسلامی پوسد نے کیا نصف روزہ سالانہ اجتماع عام کا انعقاد۔
پوسد مقامی جامع پوسد میں وحدت اسلامی یونٹ پوسد کی طرف سے 3 مارچ کو ایک بابرکت نصف روزہ دینی اجتماع منعقد کیا گیا اس پروگرام کا مرکزی موضوع قران مجید کی سورہ محمد کی آیت نمبر سات ” اگر تم اللہ کے دین کی مدد کرو گے تو اللہ تمہاری مدد کرے گا اور تمہارے قدم مضبوط جمادے گا“ تھا
اجتماع کا آغاز برادر زبیر مرزا کے تذکیر باالقرآن جو سورۃ الکہف کی آیت نمبر 28 کے حوالے سے پیش کیا گیا جس میں محترم نے فتنہ دجال سے حفاظت کے ذرائع میں صحبت صالحین پر زور دیا اور موجودہ مسلم صورتحال کے عکاسی کی۔ اس کے بعد اس کے بعد مہمان مقرر محترم حنیف ھدائی صاحب نے” مسلم معاشرہ زوال کا شکار کیوں“ اس عنوان پر اپنے زرین خیالات کا اظہار کیا موصوف نے کہاکہ ہمارے مسلم معاشرہ میں اتحاد و اتفاق کی کمی ہے۔ منتشر خاندانی نظام کی وجہ سے اخلاقی قدر یں زوال پذیر ہو رہی ہے۔ خاندانی رشتے بالخصوص ازدواجی رشتے میاں بیوی کے تعلقات چھوٹی چھوٹی نا اتفاقی کی وجہ سے ٹوٹ رہے ہیں۔ خاندان میں چھوٹے بچوں کی تعلیم و تربیت کی کمی نظر آرہی ہے۔ نئی نسل موبائل کی لت میں لگی ہے جس سے اس کو دور رکھنے کی ضرورت ہے۔ ساتھ ہی آپ نے اس صورتِ حال پر لائحہ عمل بھی پیش کیا۔ اس پروگرام کے آرگنائزر افتخار احمد نے پروگرام کی غرض و غایت اور پروگرام کا خاکہ بیان کیا اس کے بعد ایک بہترین ترانہ کونوانصار اللہ حافظ مبشر اور حافظ عبدالتواب اور ان کے ساتھیوں نےمترنم آواز میں پیش کرکے سامعین کی داد و تحسین حاصل کی مقامی مقرر محترم بسم اللہ شیخ صاحب نے” اور ہم خوار ہوۓ تارک قرآن ہو کر“ اس عنوان کے تحت مسلمانوں کا قران مجید کے ساتھ تعلق کیسا ہے بیان فرمایا قران کو سمجھ کر پڑھنا انتہائی ضروری ہے تاکہ اللہ کے احکامات کو ہم سمجھ سکیں قرآن ساری انسانیت کی ہدایت کا سامان ہے مسلمانوں کی عزت و سربلندی قرآن مجید کو تھام لینے میں ہے اور اس کو چھوڑ دینا پس پشت ڈال دینا ذلت اور محرومی کا سبب ہے آخر میں مہمان مقرر نے پروگرام کے مرکزی عنوان” اگر تم اللہ کے دین کی مدد کرو گے تو اللہ تمہاری مدد کرے گا“ کہ تحت بڑی ہی دل نشین گفتگو کی۔ آپ نے فرمایا کہ دین کی دعوت کو عام کرنا مسلمانوں کا فرض عین ہے۔اس کو انجام دیں گے تو اللہ بھی ہماری مدد فرمائے گا۔ جس طرح اللہ تبارک و تعالی نے ماضی میں مسلمانوں کی مدد کی ہے۔ ویسے ہی آج بھی اللہ تبارک و تعالی مسلمانوں کی مدد کرنے پر قادر ہے شرط یہ ہے کہ ہم اللہ تبارک و تعالی کے دین کو غالب اور نافذ اور سر بلند کرنے کی کوشش وجدو جہد کریں۔ جامع مسجد کے امام و خطیب محترم محفوظ فلاحی صاحب کی دعا پر نصف روزہ سالانہ اجتماع عام کا اختتام ہوا پروگرام میں علاقے کے معزز حضرات نوجوانوں اور بزرگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی حاضرین نے نہایت توجہ اور دلچسپی کے ساتھ بیانات سنے اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنی زندگی میں دین کی خدمت اور تعلیمات پر عمل کرنے کی کوشش کریں گے تمام شرکاء اجتماع کے لۓ افطار وطعام کا بھی نظم رکھا گیا تھا۔
Comments
Post a Comment