آٹھ سالہ مہرین كوربو نے ایک ماہ کے روزے مکمل کیے۔
پونے (نمائندہ خصوصی): مہرین عبدالرزاق کوربو، جو کہ انجمن اسلام پیرمحمد - ولی محمد - دوست محمد اردو پرائمری اسکول سیمی انگلش، پونے کی جماعت سوّم کی ہونہار طالبہ ہیں، نے ماہِ رمضان المبارک کے تمام 30 روزے مکمل کرکے ایک شاندار مثال قائم کی ہے۔
کم عمری کے باوجود مہرین نے پورے جذبے، صبر اور عقیدت کے ساتھ تمام روزے رکھے۔ ان کے اس عمل نے نہ صرف ان کے والدین بلکہ اساتذہ اور اسکول انتظامیہ کو بھی بے حد خوشی اور فخر محسوس کروایا۔
اسکول کے اساتذہ نے مہرین کی محنت اور لگن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمل دیگر طلبہ کے لیے بھی ایک بہترین ترغیب ہے۔ ان کے مطابق، اس طرح کی مثبت سرگرمیاں بچوں میں دینی شعور اور نظم و ضبط پیدا کرتی ہیں۔
مہرین کے والدین نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے لیے انتہائی خوشی اور فخر کا موقع ہے کہ ان کی بیٹی نے اتنی کم عمری سے ہی دین کے جذبے سے سرشار ہے۔۔ مدرسہ کی دینیات کے استانی نے مکمل ماہ کے رمضان کی روزے رکھنے کی ترغیب دلائے تھے۔۔۔۔۔ مدرسہ کی صدر مدرس محترمہ نازیہ شیخ صاحبہ اور کلاس ٹیچر محترمہ عافیہ پٹیل صاحبہ نے مہرین کے خوب دعاؤں سے نوازا۔۔۔
واضح رہے کے مہرین نے اپنا پہلا روزہ محض 3سال کی عمر میں رکھا تھا۔۔ بعد ازاں ہر سال وہ اپنے روزے پورے ذوق و شوق سے رکھتے ء رہی ہیں۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مہرین کو صحت، کامیابی اور دین پر قائم رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔
اہلِ علاقہ اور اسکول کے دیگر طلبہ نے بھی مہرین کو مبارکباد پیش کی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
Comments
Post a Comment