قران مجید ایسا مکرم و عظمت والا کلام ہے جس کی حفاظت کی ذمہ داری خود اللہ نے لی ہے شا ہ خلیفہ ڈاکٹر الحاج محمدادریس احمد قادری”صاحب“ بگدلی کا خطاب۔
بیدر 2 /مارچ (نامہ نگار) قرآن مقدس رمضان المبارک میں ہی نازل ہوا ہے ہم اس کی قدردانی کرتے ہوئے خوب خوب تلاوت کریں۔۔ قران مجید ایسا مکرم و عظمت والا کلام ہے جس کی حفاظت کی ذمہ داری خود اللہ نے لی ہے۔ قرآن مجید ایسی مقدس کتاب ہے جوکروڑوں،عربوں دلوں میں محفوظ ہے۔ اللہ تعالیٰ ارشادفرماتا ہے کہ جوبندہ میرے لئے روزہ رکھتا ہے تو میں اس کے جسم کو تندرست کرتا ہوں، روزہ حصول روحانیت کا ذریعہ ہے، روزہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے پسندیدہ عمل ہے۔ روزہ بھوکا رہنے کا نام نہیں ہے بلکہ روزے کے ساتھ ساتھ آنکھ، ناک،زبان اور جسم کے ہر عضو کو برائیوں سے دور رکھنے کانام روزہ ہے۔ان حقائق کا اظہار ممتاز پیرطریقت شا ہ خلیفہ ڈاکٹر الحاج محمدادریس احمد قادری ”صاحب“بگدلی سجادہ نشین درگاہ آستانہ قادریہ بگدل نے استانہ قادریہ میں منعقد ہ ما ہا نہ حلقہ درس تصوف و جلسہ، قرآن مجید کی عظمت عنوان پر مخاطب کر تے ہوئے کیا۔اس ماہ مبارک میں نیکیوں کے اجر ثواب کو بڑھادیا جاتا ہے۔ماہ رمضان میں نفل نماز پڑھنے سے فرض نماز کا ثواب حاصل ہوتاہے۔اور فرض نماز پڑھنے سے ستر درجہ زیادہ ثواب حاصل ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حضرت غوث پاک رحمتہ اللہ علیہ پیدائشی ولی کامل ہیں اپ کی والدہ محترمہ فرماتی ہیں کہ میرا بیٹا رمضان المبارک میں صبح صادق سے غروب آفتاب تک دوھ د نہیں پیا۔ ا نہوں نے تلقین کی کہ ماہ رمضان المبارک میں عبادتوں اور ریاضتوں کے ساتھ ساتھ آپ ؐ پر کثرت سے درود و سلام کا نذرانہ پیش کرنے کا بھی اہتمام کریں۔ انہوں نے مریدین و معتقدین کو تلقین کرتے ہوئے کہا نمازوں کے ادائیگی میں کوتاہی نہ کریں نمازوں کو مقررہ اوقات میں پابندی سے ادا کریں اور کلمہ شریف کا ورد کژت سے کریں۔انہوں نے حضرت غوث پاک، رحمتہ اللہ علیہ کی رمضان المبارک میں کی جانے والی عبادتوں پر سیرحاصل روشنی ڈالتے ہوئے مریدین کو تلقین کیا کہ نماز وں کی پابندی کریں۔درس تصوف دینے کے بعد دعائے سلامتی فرمائی۔مولانا محمدندیم قادری استاد دارالعلوم قادریہ بگدل نے کہا کہ غوث پاک بچپن سے ہی روزہ رکھکر ہمیں یہ درس دئے ہیں کہ روزہ کی اہمیت، مقام و مرتبہ کیاہے۔انہوں نے رمضان کی اہمیت پر سیر حاصل روشنی ڈالی۔ مولانا محمد شاہد رضاامام و خطیب مسجد مدینہ واستاد دارالعلوم قادریہ بگدل نے کہا کہ حضور فرماتے ہیں کہ روزہ اور قرآن مجید بندہ کی شفارش فرمائنگے۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام آسمانی صحیفہ اور کتابیں رمضان المبارک میں نازل ہوئیں ہیں اور قرآن مقدس بھی رمضان المبارک میں نازل ہوا ہے ہم اس کی قدردانی کرتے ہوئے خوب خوب تلاوت کریں۔۔ شہ نشین پر محمد لئیق احمد قادری بگدلی موجود تھے۔ حافظ محمد شہانواز نلدرگ کی قراء ت کلام پاک سے جلسہ کی کارروائی کا اغاز ہوا۔محمد سلیم قادری ظہیرآباد، مولانا محمد شاہد رضاامام مسجد مدینہ نے حمد،نعت، و منقبت کا نذرانہ پیش کر نیکی سعادت حاصل کی۔سلام،فاتحہ اور حضرت کی دعائے سلامتی کے بعد جلسہ تکمیل پذیرہوا۔۔۔ ۔ تصویر ای میل: شا ہ خلیفہ ڈاکٹر الحاج محمدادریس احمد قادری ”صاحب“بگدلی
Comments
Post a Comment