ایکناتھ سوابھیمانی ٹیچرس ایسوسی ایشن کی طرف سے افطار پارٹی کا اہتمام۔
سولاپور (اِقبال باغبان) ۔ – مہاراشٹر اور ملک بھر میں اتحاد، بھائی چارے اور سماجی ہم آہنگی کو فروغ دینے کی مخلصانہ کوشش کے تحت، ایکناتھ سوابھیمانی ٹیچرس ایسوسی ایشن کی طرف سے افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ سابق سینیٹ ممبر اعجاز شیخ کی جانب سے میزبانی میں یہ تقریب اپنا نگر کے نوجیون اسکول میں منعقد کی گئی تھی۔
شیوسینا کے ضلع صدر امول باپو شندے، ضلع سربراہ مہیش چیواٹے اور ایکناتھ سوابھیمانی سینا کے ریاستی صدر باپوصاحب اڈسول سمیت معزز مہمانوں کی موجودگی سے پروگرام کی رونق بڑھی۔
اس موقع پر سولاپور شہر کے تعلیمی شعبے میں اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے متعدد معززین نے شرکت کی۔ پونے ڈویژن کے منگیش چیواٹے نے ویڈیو کال کے ذریعے تمام روزہ داروں کو اپنی مبارکباد پیش کی۔
تقریب کے شرکاء میں ڈاکٹراِقبال تمبولی (انچارج پرنسپل، سوشل کالج)، ٹرسٹی امتیاز شیخ، سابق پرنسپل جبار شیخ، پرنسپل عبدالغفور ساگاری (صدر، سولاپور ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن)، پرنسپل عرفان کیرول، پرنسپل وجو بھاؤ چوہان، چیئرمین عبید اللہ رنگریز، پرنسپل، پرنسپل، ، مسٹر انڈیکر (چیئرمین، بورامانی اردو ہائی اسکول)، پرنسپل جاوید پٹیل (اوج اردو ہائی اسکول)، ریٹائرڈ پرنسپل راجہ باغبان، معروف شاعر طالب سولاپوری، وجاہت ستار، پرنسپل سرفراز بلول خان، پرنسپل شعیب بلول خان، اور رضوان شیخ۔ اس کے علاوہ ایکناتھ سوابھیمانی ٹیچرس سینا کے اہم ممبران بھی موجود تھے جن میں دلیپ داجی چوگولے، ضلع صدر ویبھو شیٹے، مسٹر ہپرگی، دیپک پٹنے، کرن کورے اور دیگر شامل تھے۔ پروگرام کے اختتام پر امول باپو شندے نے اپنے خیالات کا اظہار سے کیا اور تقریب کے کنوینر اعجاز شیخ نے شکریہ ادا کیا۔
Comments
Post a Comment