رمضان قرآن کا مہینہ روزہ تقوی’ کا ذر یعہ دعوت افطار وطعام موسی' نگر ڈویژن۔ ظہیرآباد میں ناظم ضلع سنگاریڈی مغرب کا خطاب
ظہیر آباد -6/مارچ (نمائندہ) جماعت اسلامی ہند ظہیرآباد موسی' نگر کے زیر اہتمام بمکان محمد نظام الدین غوری منعقدہ دعوت افطار وطعام سےجناب محمد ناظم الدین غوری ناظم ضلع سنگاریڈی مغرب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دراصل رمضان قرآن کامہینہ ہے روزہ اس کا اظہار تشکر ہے قرآن کو ہم تراویح میں سنتے ہیں لیکن اسکے سمجھنے پر دھیان نہیں دیتے- قرآن کو پڑھنے سے ثواب تو ملتا ہے لیکن ہدایت اصل چیز ہے اس پروگرام کاآغاز محمدسلطان اعظم کے درس قرآن سے ہوا سیکریٹری ڈویژن محمد ارشاد نے شرکاء کا خیر مقدم کیا عمران احمد خآن نے نظامت کی سید شاہد الیکٹریکلس سعادت شریف پلمبر ورکس حسن الدین سید ابراہیم خلیق شاہ علی اور ایک بڑی ٹیم نے ایک کثیر تعداد کے افطار نماز مغرب اور طعام کے بہترین انتظامات کئے اس موقع پر امیر مقامی ظہیر آباد نارتھ محمد قیصر غوری اور امیر مقامی ساوتھ سید روف معاون ناظم ضلع سنگاریڈی مغرب محمد معین الدین معاون امیر مقامی ساوتھ خواجہ نظام الدین ومعززین کی کثیر تعداد موجود تھی۔۔۔
Comments
Post a Comment