دعوت افطار پارٹی میں سابق وزیر چندرا شیکھر کی شرکت۔
ظہیرآباد : 16/مارچ(نمائندہ) سابق وزیر اور حلقہ اسمبلی ظہیرآباد کانگریس کے انچارج ڈاکٹر ین چندراشیکھر نے پارٹی کی طرف سے منعقدہ افطار ڈنر میں شرکت کی۔اور مسلمان بھائیوں کو رمضان کی مبارکباد دی اور افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔ افطار ڈنر میں ایس سی کارپوریشن کے سابق چیئرمین وائی نروتم، سی پی آئی ضلع سکریٹری جلال الدین، شہری کانگریس کے صدر کنڈیم نرسملو، کانگریس قائدین ایم جی رامولو یادو، نادل گاڑی، مہیلا کانگریس صدر اسما، بی آر ایس قائدین شیخ فرید، شیخاپور کونسلر جوان وکیل، قدیر اور دیگر نے شرکت کی۔۔۔
Comments
Post a Comment