آئیٹا کی جانب سے دعوت افطار پارٹی کا اہتمام۔
ظہیر آباد 10/ مارچ (نمائندہ)آل انڈیا ائیڈیل ٹیچرز اسوسیشن ظہیرآباد کی جانب سے اساتذہ برادران وطن اور برادران ملت کے لیے اسلامک سنٹر لطیف رہڈ ظہیرآباد افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت مقامی صدر محمد عمران احمد خان نے کی منڈل ایجوکیشن افیسر ظہیر اباد ایم مانیا محمد ذاکر حسین منڈل ایجوکیشن افیسر کو ہیر نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ سابق ایم ای او ایس بسوارج تلسی رام را تھوڑ نانو سنگھ، راتھوڑ ،شنکریا، کشٹیا،جگدیشوریا،سری سائلم،محمد سراج الدین،عبدالمجید،محمد صلاح الدین،شام،سائلو،نے بحیثیت مہمان اعزازی شرکت کی پروگرام کا آغاز سید عبدالرؤف امیر مقامی شہر ظہیر آباد ساؤتھ کی تلاوت قرآن اردو و تیلگو ترجمانی سے ہوا محمد ارشاد اسکول اسسٹنٹ انگلش نے بزبان تلگو دعوتی نکتہ نظرپر تقریر پیش کی خواجہ نظام الدین سیکرٹری آئیٹا ضلع سنگا ریڈی نے پروگرام کی کاروائی چلائی عمران احمد خان نے تمام یونین کے ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا اور خصوصی طورپر ظہیر اباد اور کوہیر ک Meos کا خیر مقدم کیا تمام رفقا نے آئیٹا کی اس دعوت کی سراہنا کی اور کہا کہ اس طرح کی پارٹیاں ہندوستان میں گنگا جمنی تہذیب کی مثال قائم کر سکتی ہیں اور اساتذہ بلا تفریق مذہب و ملت مل جل کر رہنے کی تلقین کی کہ اساتذہ کسی بھی قوم کے معمار ہوتے ہیں جوطلبہ میں اقدار اور اخلاق کو فروغ دیتے ہیں اساتذہ میں شفافیت اور لا تعصبیت لازمی ہے
اس کے انتظامات سید حفیظ علی سیکرٹری ائیٹا ظہیر اباد اور الیکٹرانک میڈیا سیکرٹری عبدالمجید نے کئے تمام شرکا کے لیے افطار کا نظم رکھا گیا پروگرام کے اختتام پر سید عبدالرؤف ایس جی ٹی ضلع پریشد اسکول شانتی نگر کے خدمات سے سبکدوشی پر ائیٹا ظہیر آباد کی جانب سے تہنیت پیش کی گئی اور ایک یادگار مومنٹو بھی پیش کیا گیا۔۔۔
Comments
Post a Comment