جلگاؤں ضلع میں بڑھتے سنگین جرائم، فاسٹ ٹریک عدالت کے قیام کا مطالبہ۔


جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) ضلع جلگاؤں میں حالیہ دنوں پیش آنے والے سنگین جرائم کے پیش نظر شہر کی مختلف سماجی تنظیموں کے عہدیداران اور کارکنان نے الحاج عبدالکریم سالار کی قیادت میں ضلع کلکٹر و ضلع ایس پی کو مشترکہ محضر پیش کی ہے، جس میں قتل جیسے حساس مقدمات کی فوری سماعت کے لیے فاسٹ ٹریک عدالت کے ذریعے کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔محضر کے مطابق، گزشتہ کچھ عرصے سے ضلع میں سنگین نوعیت کے جرائم میں اضافہ ہوا ہے۔ خاص طور پر یاول تحصیل کے دہیگاؤں میں عمران پٹیل کا قتل، جامنیر تحصیل کے بیٹاود گاؤں میں سلیمان پٹھان کے قتل، بھڑگاؤں تعلقہ کے گاؤں میں وسیم خان کے قتل اور یاول میں ایک معصوم بچے کے بہیمانہ قتل جیسے واقعات نے عوام میں شدید خوف و ہراس پیدا کر دیا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ ان مقدمات میں ملوث بعض ملزمان ضمانت پر رہا ہیں جبکہ کچھ جیل میں ہیں۔ جو ملزمان ضمانت پر ہیں، وہ شکایت کنندگان اور گواہوں کو دھمکیاں دے رہے ہیں، جس کے باعث گواہان عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ان 
سماجی تنظیموں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے تمام سنگین مقدمات کی سماعت فاسٹ ٹریک عدالت میں کی جائے تاکہ مجرموں کو جلد از جلد سخت سزا مل سکے اور جرائم پر قابو پایا جا سکے۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ اس معاملے میں فوری کارروائی کی جائے اور متاثرین کو انصاف فراہم کیا جائے۔ اس محضر پر مختلف تنظیموں کے نمائندوں اور سماجی کارکنان کے دستخط موجود ہیں۔ جن میں سابق ڈپٹی مئیر الحاج عبدالکریم سالار، اعجاز ملک ،مفتی ہارون ندوی ،الحاج خالد بابا باغبان ،ایاز علی سید عبدالعزیز سالار، سہیل عامر، امجد پٹھان جمیل شیخ، رضوان جاگیردار، مشتاق بادلی والا،عمر کاکر شاہد پٹیل، شاہد علی، وغیرہ قابل ذکر ہے

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ