فتنہ ارتداد اور مسلمان۔ ازقلم : مولوی شبیر عبدالکریم تانبے۔


فتنہ ارتداد اور مسلمان۔۔
ازقلم : مولوی شبیر عبدالکریم تانبے۔

     آج مسلمان نئی نسل اتنا بڑا قدم کیسے اٹھا رہی ہے ؟ حالانکہ اسکی پیدائش کسی مسلمان گھرانے میں ہوتی ہے اور شروع میں اسنے کچھ نہ کچھ اسلامی تعلیمات سے واقفیت حاصل کی ہی ہوگی پھر بھی اتنا بڑا قدم ؟ یعنی اپنے دین و ایمان کو چھوڑ کر کفر و ارتداد کو اختیار کرے ؟ اسکے کیا اسباب و وجوہات ہیں ہمیں اسکو جاننا اور سمجھنا بہت ضروری ہے 
  حدیث شریف میں ھیکہ
     ہر پیدا ہونے والا فطرت پر پیدا ہوتا ہے پھر اسکے والدین اسکو یہودی یا نصرانی یا مجوسی بناتے ہیں 
   یعنی بچوں کے اوپر اسکے والدین اور اسکے گھر کے ماحول کا بہت زیادہ اثر پڑتا ہے اور پھر جسطرح گھر کا ماحول اور والدین کی زندگی ہوگی تو یقینی طورپر بچہ بھی اسی اثر کو قبول کریگا اور اپنائیگا 
   اسلئے اولاد کے اندر دینداری پیدا ہونے اور اسکے ایمان و یقین میں پختگی کے لئے گھر کے ماحول کا دینی و اسلامی ہونا اور والدین کا دین و شریعت کا پابند ہونا بہت ضروری ہے  
   اسطرح کفر و ارتداد کا ایک سبب دلوں کے اندر اسلامی شعائر اور اسلامی تعلیمات اور سنت نبویہ کے عظمت و احترام کا نہ ہونا انھیں حقیر و معمولی سمجھنا اور انکا مذاق اڑانا یہ بھی ایمان سے محرومی اور کفر و ارتداد کا سبب بنتا ہے اسلئے اس بارے میں بہت محتاط ہونیکی ضرورت ہے 
   اسطرح کفار و مشرکیں سے دوستی اور گہرے تعلقات قائم کرنا اور ہمیشہ انھیں کیساتھ نشست و برخاست رکھنا بسااوقات انکے طورو طریق کو اپنانے کا سبب بنتا ہے 
    جیساکہ حدیث شریف میں ھیکہ 
  آدمی اپنے دوست کے دین پر ہوتا ہے تو ہر ایک کو دیکھنا چاہئے کہ وہ کسکو دوست بنا رہا ہے 
   اسطرح قرآن کریم میں بھی مومنین کو چھوڑ کر اللہ تعالی اور مسلمانوں کے دشمنوں سے یعنی کفار و مشرکین سے دوستی رکھنے سے منع کیا گیا ہے 
    اس طرح غیر قوموں کی مشابہت اختیار کرنا کہ جس سے مسلمان اپنی اسلامی شناخت اور اسلامی پہچان کھودیں اس سے بھی منع کیا گیا ہے اسلئے کہ ظاہر کا اثر باطن پر پڑتا ہے اور اسلام یہ چاہتا ھیکہ مسلمان اپنی اسلامی شناخت اور پہچان کیساتھ زندگی گذاریں 
   اسلئے نبئ کریم نے دوسری قوموں کی مشابہت اختیار کرنے سے منع فرماتے ہوئے ارشاد فرمایا 
   جو کسی قوم کی مشابہت اختیار کریگا وہ انھیں میں سے ہوگا 
   اسطرح بچوں کو تعلیم کے حصول کے لئے انھیں ایسے اسکولوں میں داخل کرنا جہاں کا نصاب تعلیم کفر و الحاد پر مبنی ہو اور جہاں کا ماحول غیر اسلامی ہو اسلئے کہ بچپن کی تعلیم و تربیت کا بچوں پر بڑا گہرا اثر ہوتا ہے اور یہ اثر تادیر قائم رہتا ہے تو یہ بھی ایک سبب ہے نئی نسل کے کفر و الحاد کے اختیار کرنیکا 
   


Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ