طلوع فجر غزہ۔۔ صوفی عثمان جوہری جلگاؤں۔


طلوع فجر غزہ۔
صوفی عثمان جوہری جلگاؤں۔

غزہ کی زمینوں سے اٹھا آج وہ طوفان 
تفسیر مرکب میں نظر آئے گا لبنان۔ 

کیا مشرق وسطیٰ کی حقیقت ہے نظر میں
عربوں کی حمایت میں اتر آیا ہے تہران۔

زررار قوی حکمت تحریک بجز شام
کیا ظلم و ستمگر کا ہے تقدیر بھی حیران۔

اک غزویء تفسیرِ آنم بھی ہے نظر میں
تحریکِ یہوداث پہ صفت فتحہء ایران۔

دیکھا نہیں جاتا ہے یہ امریکی مؤقف
ہوتا ہی نہیں ختم یہ کس طرح کا بحران۔

مہدی کی لیاقت پہ وہ لشکر ہے نمودار
غزہ کہ فلسطینِ نجف یا کہ یہ ملتان۔

اظہارِ تصدق میں ہے وہ قربِ قیامت
دجال کی صورت میں بنے لوگ ہیں شیطان۔

کیا زائنزم فکر شکنجے میں ہے دنیا 
ہے رقص کناں دیکھیے! دجال کا سرطان۔ 

ایمان کی منزل میں ہے مومن کا ٹھکانہ
کیا عزمِ تیقن میں ہے تقدیر بھی عثمان۔


 صوفی حضرت۔
عثمان جوہری جلگاؤں۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ