ملت ہائی اسکول جلگاؤں میں الوداعی تقریب کا انعقاد۔
جلگاؤں: (راست) ملت ہائی اسکول مہرون جلگاؤں میں ایس ایس سی اور ایچ ایس سی طلبہ و طالبات کے لیے الوداعی تقریب کا انعقاد سابق پرنسپل رفیق شاہ سر کی زیر صدارت کیا گیا۔اس موقع پر سابق پرنسپل مقیم احمد، عابد سر اور ساجد دیشمکھ بطور مہمان خصوصی موجود تھے ۔ضحی ساجد خان کی تلاوت قران سے جلسہ کا آغاز عمل میں آیا ۔مہمانان کا تعارف و استقبال ساجد سر و جلیس سر نے کیا۔اس موقع پر ثوبیہ امیر خسرو، محمد کیف منور پٹیل، منتشا افضل خان، عرشیہ جمیل، شافعہ عبدالعزیز اور مریم شریف پٹیل نےتاثرات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے اساتذہ کو خراج تحسین پیش کیا۔معلمہ مسفرہ شیخ نے بچوں کی رہنمائی فرمائی۔پرنسپل حفیظ سر نے کہا کہ بچے قوم کا مستقبل ہیں اور ہم ان سے پر امید ہیں۔سید مختار سر نے بیسٹ اسٹوڈنٹ آف دی ایئر کا خطاب پیش کیا۔سابق صدر مدرس و صحافی مشتاق کریمی نے اپنے کلیدی خطبہ میں کہا کہ یہ وہی اسکول ہے جس نے سن 95 میں ایک ساتھ ایس ایس سی کے تین میرٹ ہولڈرز دے کر پورے مہاراشٹر کو اپنی جانب متوجہ کر لیا تھا۔انھوں نے معلومات کو زندگی اور بے خبری کو موت سے تعبیر کیا۔کے بی سی نارتھ مہاراشٹر یونیورسٹی کے اعلیٰ افسر عبدالمناف شیخ نے بڑے ہی دلچسپ انداز میں مختلف کورسیز کی معلومات بچوں کو دیں۔صدارتی خطبہ میں رفیق شاہ سر نے کہا کہ ہمیں ایک اچھا، سچا، پکا، تعلیم و تربیت یافتہ انسان بننے کی بھرپور کوشش کرنی چاہیے۔ سید مختار سر کے شکریہ پر جلسہ کا اختتام عمل میں آیا ۔
Comments
Post a Comment