جلگاؤں کے مضافاتی مہرون میں رمضان المبارک کی رونقیںروح پرور مناظر ، دل باغ باغ کر جاتے ہیں۔
جلگاؤ (سعید پٹیل کی رپورٹ) نود کی دہائی کے درمیانی برسوں میں بلدیہ کے مدرسین کی رہائشی کالونی سرسید احمد خان سوسائٹی اور قدیم مہرون سے متصل علامہ اقبال کالونی کی تعمیرات کے بعد بڑی تیزی سے اس تاریخی گاؤں جو مہرون کے بیر اور مہرون کے امرود کی فصل کےلیۓ مشہور اسی طرح مہرون تالاب کے شمال میں آباد یہ گاؤں رہائشی کالونیوں سے آباد ہوا ، مہرون کی جامعہ مسجد کے بعد ایک ایک تعمیر ہوتی مساجد نے اس علاقہ کو خوب رونق بخشی مسجد فاطمہ ، اقصیٰ مسجد ، عمر بن خطاب ؓ مسجد ، رضا مسجد ، ملت مسجد ، عبدالله بن رواحہ ؓ مسجد ، اہل حدیث ابوبکر ؓ مسجد ، البرکات مسجد ، الوزیر مسجد ، تعلیم گاہوں میں رمابائی امبیڈکر مراٹھی اسکول ، میونسپل کارپوریشن کی ٣٦ \ ٥٦ اردو پرائمری و ہائی اسکول ، اقراء شاہین پرائمری ، ہائی اسکول و جونیئر کالج ، اقراء ایچ جے تھم سنیئر کالج ، اقراء غلام نبی آئی ٹی آئی ، ملت پرائمری،ہائ اسکول و جونیئر کالج سمیت خانگی انگریزی ذریعۂ تعلیم ادارے، دینی علم کی پیاس بجھانے کےلیۓ مدرسہ انوار العلوم ، مدرسہ رضا ، لڑکیوں اور خواتین کی دینی رہنمائی کےلیۓ مدرسہ عائشہؓ ،مدرسہ باقیات صالحات ، دارالقضاء وغیرہ عصری و دینی امور اس علاقے کو رونق بخشتے ہوۓ تعلیمی ترقی کی راہوں پر رواں دواں ہیں۔اسی طرح دیگر امور کی تاریخی پس منظر رکھنے والا یہ علاقہ فرزندان توحید کی کئ اہم تحریکوں کے ساتھ پروان چڑھتا ہوا آج ایک آنکھ کا تارہ بن کر جگمگا رہا ہے۔جہاں ہر مکتب فکر کے لوگ خوشی خوشی اور ملنسار زندگی گذارتے ہوۓ دیکھے جاسکتے ہیں۔ یوں تو رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی فرزندان توحید نمازوں کی پابندی ، زکواۃ ، صدقہ فطر ، خیرات کی ادائیگی کی جانب توجہ مرکوز کرلیتے ہیں۔عمر مسجد کے چوک سے رضا مسجد چوک تک سحری ، افطار و عید کی خریداری کی گہماگہمی ، سلام کلام ، فکری گفتگو ، اجتماعات ، دینی و تعلیمی سمینار ، سمپوزیم ، اردو ادب کی افسانہ خوانی ، شعری نشستوں کا انعقاد ، چھوٹے بڑے مشاعرے ، بچوں ، نوجوانوں اور بزرگوں کے اخلاق حسنہ ، اخوت و بھائی چارہ اتم درجہ پایا جاتا ہے۔یوں تو یہ علاقہ بلدیہ اعظمی کی تشکیل سے دو وارڈوں میں منقسم ہے۔جہاں کے باشندگان کو وارڈ نمبر ١٨ کے چار نمائندگان کی خدمات حاصل ہوتی ہیں۔اسی طرح مختلف شعبہ جات کے نامور افراد بھی اپنے طور پر سماجی خدمات انجام دیتے رہتے ہیں۔اس علاقے میں افطاری اور ریفریش منٹ و کھانے کے بہترین اقسام کے کھانے و لذیذ پکوان کے ساتھ پھل اور مشروبات ممبئ سمیت دیگر اہم مشہور طرز کے ایٹم بھی دستیاب ہوتے ہیں۔ الله سے دعا گو ہوں کہ الله اس علاقہ کو رمضان المبارک کی انوار و برکات سے نوازے اور بد نظر سے حفاظت فرماۓ۔آمین
Comments
Post a Comment