مجوزہ تبدیلی مزہب قانون کی جلگاؤں میں مخالفت.


جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی) مہاراشٹر حکومت کے مجوزہ مذہب تبدیلی مخالف قانون کے خلاف ایکتا تنظیم جلگاؤں نے سخت احتجاج درج کیا ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ یہ قانون ہندوستانی آئین میں دیے گئے بنیادی حقوق کے خلاف ہے۔ تنظیم کے کوآرڈی نیٹر فاروق شیخ نے کہا کہ مذہب اختیار کرنا یا تبدیل کرنا ہر شہری کا ذاتی اور آئینی حق ہے۔ آئین ہند کے آرٹیکل 14، 15، 19، 21 اور 25 ہر شہری کو مساوات، آزادی اور مذہبی آزادی کی ضمانت دیتے ہیں۔ مذہب تبدیلی سے قبل انتظامیہ کو اطلاع یا اجازت لینے کی شرط شہری آزادی میں مداخلت ہے۔ اس سلسلے میں تنظیم کی جانب سے ضلع کلکٹر دفتر جلگاؤں میں رہائشی نائب ضلع کلکٹر محترمہ ویشالی چوہان کے ذریعے مہاراشٹر حکومت کو محضر پیش کی گئی۔ تنظیم کے ذمہ داران فاروق شیخ، حافظ عبدال رحیم پٹیل اور سلیم انعامدار نے کہا کہ اگر یہ قانون نافذ کرنے کی کوشش کی گئی تو تنظیم ممبئی ہائی کورٹ میں پی آئی ایل داخل کرے گی اور ضرورت پڑنے پر سپریم کورٹ تک قانونی لڑائی لڑی جائے گی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ