پوسد ضلع امراوتی شیخ ابو سعد نے اپنی زندگی کا اولین روزہ مکمل کیا۔
پوسد ، امراوتی (نامہ نگار عثمان احمد) شیخ ابو سعد شیخ مستان نے اپنی زندگی کا پہلا روزہ رکھنے کی سعادت حاصل کی۔ اس مبارک موقع پر خاندان بھر میں مسرت کی لہر دوڑ گئی اور بچے کی حوصلہ افزائی کے لیے خصوصی اہتمام کیا گیا۔
افطار کے موقع پر ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں خاندان کے بزرگوں اور عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ ننھے روزہ دار کی ہمت افزائی کرتے ہوئے نانا جان عبدالرحیم محمد قاسم نے اسے ڈھیروں دعاؤں سے نوازا۔ اس موقع پر ماموں جان محمد آصف عبدالرحیم، محمد عارف عبدالرحیم نے ابو سعد کو پہلا روزہ مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کی اور اس کی دینی لگن کی ستائش کی۔
اہلِ خانہ نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا کہ اس نے کم عمری میں ہی بچے کو صوم و صلوٰۃ کی پابندی اور رمضان المبارک کی برکتیں سمیٹنے کی توفیق عطا فرمائی۔ تقریب کے اختتام پر ابو سعد کی خوشی میں مٹھائی تقسیم کی گئی اور اس کے روشن مستقبل کے لیے دعا کی گئی۔
Comments
Post a Comment