بزم غلامانِ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم جدہ کے زیر اہتمام "دروس الحرمین-جلددوم" کا رسمِ اجراء -


ریاض ۔ (پریس نوٹ)  تصنیف "دروس الحرمین - جلد دوم" حضرت سید وحیدالقادری عارف حفظہ اللہ کا ایک عظیم شہکار ہے جو مجموعہ ہے حضرت عارف صاحب قبلہ کے علمی دروس”فضائل حرمین شریفین” اور درس”تصوف” کاجو بزم غلامانِ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم جدہ کے زیر اہتمام ماہانہ منعقدہ نشستوں پر مشتمل ہے۔ علاوہ ازیں بزم کی مختلف محافل میں مختلف دینی عنوانات پر اور علامہ اقبال رح کی فکر پر جو خطابات ہوے ہیں انہیں بھی اس کتاب میں جمع کردیا گیاہے تاکہ قاری کو ایک ہی کتاب میں ہمہ اقسام کے گلہاۓ رنگا رنگ کا ایک حسین گلدستہ میسر آجاۓ۔ 
بزم غلامان مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم جدہ کے زیر اہتمام اس علمی کتاب “دروس الحرمین- جلد دوم” کی رسم اجراء بدست مبارک حضرت علامہ مفتی ڈاکٹر سید ضیاءالدین نقشبندی قادری مجددی حفظہ اللہ (نائب شیخ الجامعہ و صدر مفتی جامعہ نظامیہ- ہند) عمل میں لائ گئ۔ حاضرین مجلس و مہمانان گرامی نے مصنفِ کتاب حضرت عارف صاحب قبلہ کو مبارکباد دی اور بزم کی حسن کاکردگی کو سراہا۔ 
اس بابرکت محفل میں بزم کے ذمہ داران اور اراکین کے علاوہ جدہ کے معززین مولانا حافظ محمد حیدر علی خان، محمد شمیم کوثر،عبدالصمد قادری، محمد ضیاء الدین اور بیرون ملک سے ےشریف لاۓہوے مہمان گرامی قدرمولانا حافظ سید محمد بدرالدین جنید نقشبندی،،سید عبدالمجید حسینی، سید سلیم قادری،، محمد عبدالحق ہاشم، شکیل افسر، سید اختر الدین، مولانا عرفان اللہ شاہ نوری سیفی، سید سمیع اللہ صاحبان کے علاوہ اصحاب ذوق اور عقیدت مندوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ