سعودی عرب کے کئی علاقوں میں آئندہ اتوار تک بارش کا امکان۔ زائرین احتیاط برتیں۔ ریاض - کے این واصف


سعودی عرب کے کئی علاقوں میں آئندہ اتوار تک بارش کا امکان۔ زائرین احتیاط برتیں۔ 

ریاض - کے این واصف۔ 
 
سعودی عرب میں اس ہفتہ بھی بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ امسال سعودی عرب میں گرمی کا آغاز نہین ہوا۔ جس سے روزدارون کو کافی راحت مل رہی ہے۔ ویسے رمضان میں حکومت کی طرف سے سرکاری و خانگی ملازمین کو سہولت کی خاطر اوقات کار میں کمی بھی کی جاتی ہے۔ 
سعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے مملکت کے بیشتر علاقوں میں بدھ 11 مارچ سے آئندہ اتوار تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی “ایس پی اے”کے مطابق جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے بیان میں شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور محفوظ مقامات پر رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ مقدس شہرون میں زائرین حرمین کی آمد و رفت مین پھسلن وغیرہ سے بچنے کی کوشش کرین۔ 
بیان کے مطابق ’مختلف میڈیا آؤٹ لیٹس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے جاری کردہ ہدایات پر عمل جائے۔ 
مکہ ریجن میں درمیانے درجے سے شدید بارش کا امکان ہے، سیلابی صورتحال، ژالہ باری اور گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔
بیان میں ریاض ریجن میں بھی درمیانے درجے سے شدید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
 مدینہ منورہ، الباحہ، عسیر، حائل، الشرقیہ، قصیم، حدود الشمالیہ، تبوک اور الجوف ریجن کے علاقے درمیانے درجے سے شدید بارش کی زد میں رہیں گے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔