بھوساول جی۔این۔آر۔ایف۔ شاخ کے زیر اہتمام رمضان راشن کٹس کی تقسیم۔


جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی) دعوتِ اسلامی انڈیا کے فلاحی شعبہ غریب نواز ریلیف فاؤنڈیشن (GNRF) شاخ بھوساول کی جانب سے ماہِ رمضان المبارک کے موقع پر مستحق خاندانوں کے لئے رمضان راشن کٹ تقسیم پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر بھوساول شہر میں 100 سے زائد مستحق خاندانوں میں راشن کٹس تقسیم کی گئیں۔ ہر کٹ میں روزمرہ استعمال کی ضروری اشیاء جیسے چاول، آٹا، دالیں، چینی، چائے، کھجور، مصالحے وغیرہ شامل تھے جو رمضان المبارک کے دوران خاندانوں کے لئے مددگار ثابت ہوں گے۔ دعوتِ اسلامی ہند کے ضلعی صدر زبیر عطاری نے اس کارخیر میں تعاون کرنے والے تمام مخیر حضرات اور رضاکاروں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ادارہ آئندہ بھی اسی طرح انسانیت کی خدمت کرتا رہے گا۔ اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں GNRF جلگاؤں ضلع صدر رفیق روشن قادری، شہر صدر شعیب عطاری، عبدال سعید، صابر منیار، یوسف خان، اظہر قادری، جہانگیر شیخ اور حافظ قاسم نے خصوصی محنت کی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ