شدید گرمی میں کمسن عمیر مومن نے رکھا روزہ، اہلیانِ شہر کی جانب سے مبارکباد۔


دونڈائچہ : (مصباح کوثر) دونڈائچہ میں شدید گرمی کے باوجود کمسن طالب علم عمیر مومن نے عزم و حوصلے کے ساتھ روزہ رکھ کر ایک قابلِ تحسین مثال قائم کی۔ سخت موسم اور تیز دھوپ کے باوجود اس ننھے روزہ دار نے صبر و استقامت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا روزہ مکمل کیا، جس پر اہلِ محلہ اور دوست احباب نے خوشی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر لوگوں نے کہا کہ کم عمری میں عبادت کا شوق اور دینی جذبہ قابلِ تعریف ہے۔ ایسے بچے معاشرے کے لیے باعثِ فخر ہوتے ہیں اور دوسروں کے لیے بھی ترغیب کا سبب بنتے ہیں۔
عمیر مومن کو اس موقع پر والدین اور رشتہ داروں کی جانب سے بھی مبارکباد اور نیک دعائیں دی گئیں۔
اس کے علاوہ مبارکباد دینے والوں میں سمیر کھاٹک، معین باغوان، زید کھاٹک، معین کھاٹک، حسین کھاٹک، ولی اللہ اور رازی منیار شامل ہیں۔
اہلِ شہر نے عمیر مومن کے روشن مستقبل اور کامیابیوں کے لیے دعا بھی کی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ