حالات حاضرہ پر کلام : میر ببر علی مدراسی.


حالات حاضرہ پر کلام
میر ببر علی مدراسی.

اب یہ سمجھا ہے شیطاں برتری ہے خطرے میں 
شان جو بنائی تھی وہ سبھی ہے خطرے میں


ظلم غازہ پر جب تھا چپ تھے سب عرب والے 
کرتے ہیں جو شیطاں کی بندگی ہے خطرے میں 


قتل ہوتے ہیں جب سے اسرائیل کے فوجی
ٹرمپ اور یاہو کی ہر خوشی ہے خطرے میں


کر رہی ہے بمباری جب سے فوج ایراں کی
سب عرب ممالک کی بے خودی ہے خطرے میں


ٹرمپ کی مدد کرنے جب مکر گئے سارے
امریکا کی ناٹو سے دوستی ہے خطرے میں 


بولا پاسداروں نے بجلی گھر اڑا دیں گے
ملک میں یہودی کے روشنی ہے خطرے میں


قتل خامنہ ای کو کردیا ہے جب سے ہی
" ظلم کرنے والوں کی زندگی ہے خطرے میں"


لیں گے بدلہ رہبر کا اور سب شھیدوں کا
دشمنوں کی بستی کی ہر گلی ہے خطرے میں 


کر رہے ہیں ایرانی جب سے ہر جگہ حملہ
زندگانی دشمن کی آ پڑی ہے خطرے میں

جب تلک ببر سائہ ہے امام ضامن کا
کوئی بھی نہیں کہتا رہبری ہے خطرے میں 

میر ببر علی 
ببر نواب مدراسی


Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ