انجمن آرٹس اینڈ کامرس کالج، بیلگاوں میں عالمی یومِ خواتین کا شاندار انعقاد


بیلگاوی:
انجمن آرٹس اینڈ کامرس کالج بیلگاوی میں عالمی یومِ خواتین کے موقع پر ایک باوقار اور بامقصد تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اساتذہ اور طلبہ و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس تقریب کا مقصد معاشرے میں خواتین کے مقام و مرتبہ کو اجاگر کرنا اور ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جس کی سعادت بی اے سال سوم کی طالبہ فرحانہ نے حاصل کی۔ اس کے بعد بی کام سال سوم کی طالبہ پوجا لکشمنور نے نہایت عمدگی کے ساتھ تقریب کی نظامت انجام دی اور پروگرام کو خوش اسلوبی سے آگے بڑھایا۔

استقبالیہ کلمات پیش کرتے ہوئے پروفیسر الماس شیخ نے مہمانانِ گرامی اور حاضرین کا خیر مقدم کیا اور عالمی یومِ خواتین کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر مہمانِ خصوصی اور صدرِ جلسہ کا تعارف پروفیسر وی۔ وی۔ ببلی نے پیش کیا۔

تقریب کی مہمانِ خصوصی پروفیسر ڈاکٹر جوتی گورنمنٹ فرسٹ گریڈ کالج بیلگاوی، صاحبہ تھیں جنہوں نے اپنے خطاب میں خواتین کی سماجی، تعلیمی اور معاشی ترقی پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کسی بھی معاشرے کی ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتی ہیں اور تعلیم کے ذریعے وہ اپنی صلاحیتوں کو بہتر انداز میں بروئے کار لا سکتی ہیں۔

اس موقع پر صدارتی خطاب کرتے ہوئے کالج کے پرنسپل ڈاکٹر سید تاج الہدی محمد یوسف خطیب نے خواتین کی عزت، وقار اور حقوق کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام اور جدید معاشرہ دونوں خواتین کو باعزت مقام عطا کرتے ہیں اور ہمیں چاہیے کہ خواتین کی تعلیم اور خود مختاری کو فروغ دیں۔

آخر میں پروفیسر شہباز مجاور نے ہدیۂ تشکر پیش کرتے ہوئے تمام مہمانانِ کرام، اساتذہ، IQAC کورڈینیٹر ڈاکٹر عرفان شیلدار اور طلبہ کا شکریہ ادا کیا جن کی شرکت سے یہ تقریب کامیاب رہی۔

تقریب نہایت خوشگوار اور بامقصد ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ