مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں زائرین کے لیے "فری لگیج سٹوریج سینٹر" میں اضافہ۔


ریاض ۔ (کے این واصف) حرمین شریفین انتظامیہ نے زائرین خصوصاً وہ لوگ جو کم وقت کے لیے آتے ہیں اور ہوٹل میں کمرہ نہین لیتے ایسے زائرین کی سہولت کے انتظامیہ نے اپنا مختصر سامان رکھنے کے لیے مفت لاکرز سروس فراہم کی ہوئی ہے۔ 
 ادارہ امور حرمین نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں رمضان المبارک کے دوران زائرین کو فراہم کی جانے والی مفت “لگیج اسٹوریج سروسز “ (سامان محفوظ کرنے کے لاکرز) میں اضافہ کیا گیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی “ایس پی اے” کے مطابق ادارہ امور حرمین نے زائرین کے لیے “لگیج سٹوریج سینٹر” تیار کیے ہیں، جس کا مقصد زائرین کی آمد و رفت کو آسان اور آرام دہ بنانا ہے۔ کیونکہ سیکوریٹی کے پیش نظر زائرین کو حرمین میں bags وغیرہ لے جانے کی اجازت نہیں دی جاتی۔ 
مسجد الحرام میں چار لگیج سٹوریج سیٹنر بنائے گئے ہیں۔ ایک مغربی صحن میں وضوخانہ نمبر6 کے پیچھے، دوسرا شارع اجیاد پر وضوخانہ نمبر1 کے ساتھ، تیسرا مشرقی صحن میں مکہ لائبرییری کے قریب اور چوتھا تیسری سعودی توسیع کی سروسز بلڈنگ میں قائم ہے۔
مسجد الحرام کے کئی مرکزی داخلی راستوں پر بھی لگیج کلیکشن پوائنٹ مختص ہیں، جن میں باب کنگ عبدالعزیز( 1)، باب فہد(79)، باب عمرہ اور گیٹ نمبر 100 شامل ہیں۔
مسجد نبوی میں زائرین کی خدمت اور آمد ورفت میں سہولت کے لیے ایگزٹ نمبر 365 اور 366 کے درمیان لگیج سٹوریج سیٹر قائم کیا گیا ہے۔
ادارہ امور حرمین کا کہنا ہے کہ لاکرز میں سامان رکھنے کی کوئی فیس نہیں، یہ سہولت زائرین کے لیے چار گھنٹے تک مفت دستیاب ہے۔
لگیج سٹوریج سینٹر، زائرین کی خدمات کےلیے جاری کوششوں کے حصے کے طور پر چوبیس گھنٹے کام کرتے ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ