نیالکل منڈل کے مسمار شدہ قبرستان کا ظہیرآباد مجلس اتحاد المسلمین صدر محمد اطہر احمد نے کیا دورہ۔
ظہیرآباد 11/مارچ (نمائندہ) ضلع سنگاریڈی نیالکل منڈل کے رُکمہ پور گاؤں میں قدیم سوسالہ قبرستان کو سلیبرٹی وینچر والوں کی جانب سے اس قبرستان کو مسمار کر دیا گیا۔تفصیلات کے بموجب جیسے اس بات کی اطلاع
نیالکل منڈل تحصیلدار کو ملی موقع واردات پر پہنچ کر ایک واٹر ٹینکر اور ائیسوزو ڈی میکس کار کو حراست میں لے کر اچانک شام کے اوقات میں اسے ریلیز بھی کر دیا۔ اور جیسے ہی اس کے اطلاع ظہیرآباد مجلس اتحاد المسلمین صدر محمد اطہر احمد کو ملی وہ موقع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔ اور ظہیرآباد ڈی ایس پی سے بات کی اور حد نور سب انسپکٹر سے بات کرکے نیالکل منڈل تحصیل آفس پہنچ کر ظہیرآباد مجلس صدر نے ان گاڑیوں پر مقدمہ درج کرنے کی ڈیمانڈ کی اور تحصیلدار نے اس ڈیمانڈ کو قبول کرتے ہوئے فوری حرکت میں آکر پولیس کو ایک تحریری کمپلینٹ پیش کی۔ بعدازاں ظہیرآباد مجلس صدر محمد اطہر احمد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے
اس کے پیچھے چھپے ہوئے خاطیوں پر کڑی سے کڑی کاروائی کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ اس موقع پر شیخ الیاس، محمد شریف حدنور موضع کے محمد آصف، محمد یونس کےعلاوہ دیگر موجود تھے۔۔۔۔۔
Comments
Post a Comment