انتقالِ پُرملال۔۔
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی): شہرِ جلگاؤں کی معروف و معزز شخصیت، عبدالحمید شیخ (ساکن اقبال کالونی، مہرون) کا آج بروز بدھ، 17 مارچ، قضائے الٰہی سے انتقال ہو گیا۔ ان کے سانحۂ ارتحال سے اہلِ خانہ سمیت پورا علاقہ غم کی فضا میں ڈوب گیا ہے۔
مرحوم اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے عہدیدار اور اینگلو اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج جلگاؤں کے موظف سپروائزر عبدالرشید شیخ و ملت ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے سیکریٹری و موظف معلم فرید شیخ کے بڑے بھائی تھے۔ اس کے علاوہ محمد رفیق اور جاوید شیخ کے بھی وہ شفیق والد تھے۔ عبدالحمید شیخ مرحوم ریاستی حکومت کے محکمہ فنڈز میں اپنی خدمات انجام دے چکے تھے اور اپنی دیانت داری، نیک سیرتی اور خوش اخلاقی کے سبب معاشرے میں قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے۔ ان کی وفات سے ایک باوقار اور باعمل شخصیت ہم سے جدا ہو گئی، جس کی کمی مدتوں محسوس کی جاتی رہے گی۔ تدفین آج ہی بعد نمازِ مغرب بڑا قبرستان جلگاؤں میں عمل میں آئے گی۔ اس غمِ عظیم کے موقع پر اہلِ علاقہ، دوست احباب اور متعلقین نے گہرے رنج و الم کا اظہار کیا ہے۔
ہم بارگاہِ الٰہی میں دست بہ دعا ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
آمین۔
Comments
Post a Comment