رمضان کا آخری عشرہ۔۔ ازقلم : مولوی شبیر عبدالکریم تانبے۔

رمضان کا آخری عشرہ۔
ازقلم :  مولوی شبیر عبدالکریم تانبے۔

     رمضان کا آخری عشرہ جو 21 ویں شب سے شروع ہوتا ہے بڑی اہمیت و فضیلت کا حامل ہے اور اس آخری عشرے کا خاص عمل اعتکاف ہے جسکا نبئ کریم نے اپنی وفات تک اہتمام فرمایا اسطرح آپ کے بعد آپکی ازواج مطہرات نے بھی اس پر مداومت فرمائی اعتکاف کا مقصد عبادت کے لئے یکسو ہونیکے ساتھ شب قدر کی تلاش بھی ہے جو ہزار ایسے مہینے سے بہتر ہے جسکے اندر شب قدر نہ ہو جیساکہ سورہ القدر میں مذکور ہے بڑے خوش نصیب اور بڑے خوش قسمت ہیں وہ حضرات جنھیں زندگی بھر میں کوئی شب قدر نصیب ہوجائے آخری عشرے کی طاق راتوں میں شب قدر کے ہونیکی زیادہ امید ہے جیساکہ احادیث مبارکہ میں ذکر ہے اور خصوصا 21 اور 23 اور 27 ویں شب میں جیساکہ بخاری و مسلم و غیرہ می روایات میں آیا ہے اسلئے آخری عشرے میں عبادتوں کا خاص اہتمام کرنا چاہئے اور طاق راتوں میں عبادت کے لئے خود بیدار رہنے کیساتھ اپنے گھر والوں کی بھی بیدار رہنے کی فکر کرنی چاہئے جیساکہ نبئ کریم اپنے اہل و عیال کی فکر فرماتے تھے 
  اسطرح اس دعا کا زیادہ اہتمام کرنا چاہئے جو نبئ کریم نے حضرت عائشہ کو شب قدر میں مانگنے کے لئے ارشاد فرمائی تھی 
   اللھم انک عفو تحب العفو فاعف عنی
  اسطرح عید کی رات میں بھی عبادت کے لئے شب بیداری کیساتھ دعا کا بھی خاص اہتمام کرنا چاہئے اسلئے کہ عید کی رات میں دعائیں قبول ہوتی ہیں 
   اسلئے جو وقت موقع اور سہولت اللہ تعالی نے ہمیں میسر فرمائی ہے اسکو غنیمت سمجھتے ہوئے اسے عبادت میں گذارنیکی فکر کرنی چاہئے اسلئے کہ نہ معلوم آئندہ سال ہمیں رمضان نصیب ہوتا ہے یا نہیں 
   اللہ تعالی سے دعا ھیکہ جس قدر ہم سے اس ماہ میں عبادتیں ہوئی ہیں اگرچہ وہ اس قابل نہیں ھیکہ انکو آپکی بارگاہ میں پیش کیا جائے بس یہی درخواست ھیکہ معافی کا قلم ہماری ان گنایوں پر پھیر در 

   من نہ گویم طاعتم بپذیر ____ قلم عفو برگناہم بر کشید 

دعا کا طالب 
  مولوی شبیر عبدالکریم تانبے

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ