اسلام کے سوا کوئی سوپر پاؤر نہیں جنگ بدر اور مسلمان کے زیر عنوان مسجد گودڑ شاہ میں عزیز اللہ سرمست کا خطاب۔


 گلبرگہ 14 مارچ : (راست) جنگ بدر سے ہر دور میں مسلمانوں کو یہ پیغام ملتا ہے کہ اگر مسلمان استقامت اور ایمانی طاقت کا مظاہرہ کریں تو باطل طاقتوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جا سکتا ہے وہ کل بروز جمعہ نماز جمعہ سے قبل مسجد گودڑ شاہ نزد گولہ چوک گلبرگہ میں جنگ بدر اور مسلمان کے زیر عنوان خطاب کر رہے تھے جنگ بدر پر یہ ان کا چوتھا خطاب تھا انہوں نے مزید کہا کہ 1400 سال پہلے چشم فلک نے یہ منظر دیکھا کہ 313 صحابہ کو ایک ہزار سے زائد کے لشکر جرار پر غلبہ حاصل ہوا اور باطل طاقتیں عبرتناک شکست سے دوچار ہوئیں - عزیز اللہ سرمست نے مزید کہا کہ جنگ بدر میں صحابہ کی تاریخ ساز فتح سے یہ پیغام ملتا ہے کہ اہل ایمان کیلئے تعداد کوئی معنی نہیں رکھتی اصل بات یہ ہے کہ اہل ایمان غلبہ دین اور اپنے تحفظ کیلئے باطل طاقتوں کے سامنے ڈٹ جائیں عزیز اللہ سرمست نے جنگ بدر سے صلاح الدین ایوبی کی فتح بیت المقدس تک ہوئی جنگوں کا احاطہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام غزوات اور جنگوں میں مسلمانوں نے اپنے سے کئی گنا زیادہ باطل طاقتوں کے مسلح لشکر کا نہ صرف مقابلہ کیا بلکہ اپنی بہادری و شجاعت اور ایمانی طاقت کے بھرپور مظاہرے سے باطل طاقتوں کو میدان سے فرار ہونے پر مجبور کیا عزیز اللہ سرمست نے امریکہ اسرائیل ایران جنگ کے نتیجے میں عالمی سطح پر پائی جانے والی بے چینی اور ہندوستان میں فرقہ پرست و فاشست طاقتوں کی مسلم دشمنی کے حوالے سے کہا کہ مسلمانوں کو کمزور و مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے انہوں نے کہا کہ سوائے اسلام کے دنیا کی کوئی طاقت کوئی ملک سوپر پاؤر نہیں ہو سکتا اسلام نے تمام سوپر پاؤر طاقتوں اور اقتدار کے نشے میں چور ظالموں کو کیفر کردار تک پہنچایا ہے نام نہاد سوپر پاور امریکہ افغانستان میں سرنگوں ہو گیا امریکہ خلیجی ممالک میں اپنے فوجی اڈے قائم کئے لیکن حفاظت وہ اسرائیل کی کررہا ہے حیرت انگیز بات یہ ہے کہ ایران اسرائیل جنگ میں امریکہ اور اسرائیل کی ناقابل تسخیر جنگی ٹیکنالوجی ناکارہ ثابت ہو گئی ہے عزیز اللہ سرمست نے مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ اپنی تاریخ کا مطالعہ کریں تو ان کو رہنمائی حاصل ہوگی کہ کس طرح باطل طاقتوں پر غلبہ حاصل کیا جا سکتا ہے اس موقع پر عبد السلیم گولہصدر انتظامی کمیٹی مسجد گودڑ شاہ مولانا جعفر حسین صاحب امام و خطیب مسجد گودڑ شاہ ڈاکٹر عبد الباری میر آصف علی شیخ عبدالرحیم انتظامی کمیٹی کے ذمہ داران کے علاوہ مصلیان مسجد کی کثیر تعداد موجود رہی آخر میں حافظ و قاری محمد امان گولہ نے بارگاہ خیر الانام میں سلام کا نذرانہ پیش کیا

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ