کینسر سے متاثر غریب مریضوں کا رعایتی فیس پر رینوا بی بی کینسر ہاسپٹل میں علاج - اضلاع میں بھی کینسر کے ہسپتال قائم کرنے کا منصوبہ "ڈاکٹر سریدھر" ۔۔۔ آفیسرس میس میں دعوت افطارکا اہتمام- جناب ایس اے ہدی، پروفیسر مسعوداحمد، ڈاکٹرسید اکرم اور دیگر ڈاکٹرز کا خطاب ۔۔
حیدرآباد 16 مارچ( پریس نوٹ) ڈاکٹر پی سریدھرمینجنگ ڈائیریکٹر وسی ای او رینوا گروپ آف ہاسپٹلس نے کہا کہ کینسر ایک مہلک بیماری ہے اس بیماری کا بروقت پتہ چلانا اور علاج فوری طور پر شروع کرنا بیحد ضروری ہوتا ہے کینسر سے متاثرہ حیدرآباد کے عوام کے لیے ہم یہ خدمت انجام دے رہے ہیں اور اس میں اہم بات یہ ہے کہ ہم غریب مریضوں کا رعایتی فیس پر علاج کرنے پر یقین رکھتے ہیں ہماری کوشش ہے کہ ہم کینسر کے علاج کے سنٹرس اضلاع میں بھی قائم کریں کیونکہ اضلاع کے مریضوں کو یہ سہولت میسر نہیں ہیں بہت سے کینسر کے ہسپتال صرف شہروں تک ہی محدود ہیں ہم نے حال ہی میں ودیا نگر متصل عثمانیہ یونیورسٹی حیدرآباد میں بھی رینوا ڈی ڈی کینسر کا ایک سنٹر شروع کیا ہے اس کے علاوہ ایسے ہسپتال جو خستہ حال ہیں ان کو حاصل کرتے ہوئے ان کی تزئین نو کرتے ہوئے ہم یہاں پر کینسر کی تشخیص اور علاج کا مرکز شروع کر رہے ہیں بنجارہ ہلز روڈ نمبر 12 پر بھی ہم نے ایک رینوا سنچیوری ہسپتال قائم کیا ہے ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر پی سر یدھرنے رینوا بی بی کینسر ہاسپٹل ملک پیٹ کی جانب سے افیسرس میس ملک پیٹ حیدرآباد میں منعقدہ دعوت افطار تقریب سے مخاطب کرتے ہوئے کیا اس تقریب میں ڈاکٹرز انجینیئر ز اور سماج کی سرکرد ہ و سربرآوردہ شخصیات نے شرکت کی ڈاکٹر سریدھرنے سلسلہ خطاب جاری رکھتے ہوۓ کہا کہ کینسر کے مریضوں کا کم فیس پر علاج کرنے کے لیے بہت سارے ڈاکٹرز نے اپنی خدمات کا پیشکش بھی کیا ہے جو خوش آئند بات ہے انہوں نے کہا کہ کینسر کے علاج کے طبی آلات خریدنے کے لیے 50 تا 60 کروڑ روپیوں کی ضرورت ہوتی ہے اس لیے بہت کم مقامات پر کینسر کے علاج کے ہسپتال نظر آتے ہیں ہماری یہ کوشش ہے کہ ہم کینسر کے مریضوں کے لیے شہر حیدرآباد کے علاوہ تلنگانہ کے مختلف اضلاع میں اس طرح کے کینسر تشخیصی مراکز اور علاج کے سنٹرز قائم کریں تاکہ غریب عوام کو اپنے علاج میں سہولت ہو سکے انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارا منصوبہ ہے کہ آئندہ ڈھائی سالوں میں ملک کے مختلف 10 مقامات پر کینسر کے علاج کے اسپتال قائم کیے جائیں چیف آپریٹنگ آفیسر پروفیسر محمد مسعود احمد نے افطار تقریب کی کاروائی چلائی اور ڈاکٹر پی سریدھر کی عوامی خدمات کو مثالی، لائق تقلید اور قابل تحسین قرار دیا اور کہا کہ ڈاکٹرسریدھر بطور خاص کینسر کے غریب مریضوں کے علاج کے سلسلے میں بڑی ہی دلچسپی رکھتے ہیں ان میں غریب لوگوں کی ہمدردی اور ان سے محبت کا جذبہ کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے ڈاکٹر سرید ھر بڑے ہی انسانیت نواز شخصیت ہیں پروفیسر مسعود نے مزید کہا کہ کینسر کے مریضوں سے متعلق رینوابی بی کینسر اسپتال کی سروس انتہائی اعلی پیمانے کی ہوتی ہے لیکن فیس بہت ہی کم ہوتی ہے ہمارا مقصد پیسہ کمانا نہیں بلکہ انسانیت کی خدمت کرنا ہے انسانیت کی خدمت سے اللہ تعالی بھی بے انتہا خوش اور راضی ہوتے ہیں پروفیسر مسعود نے کینسر کے مریضوں کو اطمینان اور دلاسہ دلاتے ہوئے اور ان کی آنکھوں میں زندگی کی روشنی اور چمک پیدا کرتے ہوئے کہا کہ اب ابتدائی مرحلے کا کینسر کوئی لاعلاج مرض نہیں رہا ہم حتی المقدور مریضوں کی شفا کے لیے کوشش کرتے ہیں شفا دینا تو اللہ ہی کے ہاتھ ہے کینسر کے مریضوں کے اہل خانہ ،رشتہ داروں اور دوست احباب کو بھی چاہیے کہ وہ کینسر کے مریضوں میں نا امیدی کی بجائے امید کی شمع جلائے رکھیں جناب ایس انوارالہدی سابق ڈائریکٹر جنرل پولیس نے اپنے خطاب میں رینوا بی بی کینسر ہاسپٹل کی غریب عوام کے لیے خدمات کی ستائش کرتے ہوئے اسے ایک مثالی ہسپتال قرار دیا اور انتظامیہ کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کینسر کا علاج اگرچہ کہ بہت مہنگا ہے اور اس علاج کے سلسلے میں کافی مشکلات پیش آتی ہیں لیکن علاج تو بہرحال کروانا ہی چاہیے انہوں نے اس دعوت افطار میں سماج کے تمام طبقات کی موجودگی کو باعث فخر قرار دیا اور کہا کہ یہ ہندو مسلم اتحاد کا عظیم الشان اور مثالی نمونہ ہے اس موقع پر سید ڈاکٹر سید اکرم میڈیکل ڈائریکٹر رینووا بی بی کینسر ہاسپٹل میں ہاسپٹل کی خدمات کا تفصیلی طور پر تذکرہ کیا جناب موہن کمار ائی ار ایس سابق ایڈیشنل کمشنر انکم ٹیکس نے بھی رین ہوا بی بی ہاسپٹل کی کارکردگی اور ڈاکٹرز کی خدمات کی بھرپور ستائش کی ڈاکٹر حیدر خان ، ڈاکٹر مرلی موہن ،ڈاکٹر مرتضی، اور دیگر نے بھی مخاطب کیا اور اپنے خطاب میں مجموعی طور پر ان تاثرات کا اظہار کیا کہ اس ہاسپٹل سے کافی لوگ استفادہ کر رہے ہیں غیر منافع بخش انداز میں عوام بالخصوص غریب مریضوں کی نگہداشت اور علاج قابل ستائش اقدام ہے جناب مصطفی چیئرمین مجتبی ہیلپنگ فاؤنڈیشن نے بھی رینوا بی بی کینسر ہسپتال کی خدمات کو غریب
عوام کے لیے ایک تحفہ قرار دیا اخر میں رینوابی بی ہاسپٹلز کی جانب سے ممتاز منتخب ڈاکٹرز کو یادگاری تحفے پیش کیے گئے اس تقریب میں رینوا بی بی ہاسپٹل کے سینیئرز ڈاکٹرز کے علاوہ حیدراباد کے نامور ڈاکٹرز نے بھی شرکت کی جس میں ڈاکٹر محمد ندیم انکا لوجسٹ، ڈاکٹر سعد الدین گیسٹرو سرجن، ڈاکٹر راکیش کمار انکو سرجن،ڈاکٹر کشور میڈیکل آنکالوجسٹ ،ڈاکٹر ایم اے عظیم ریڈییشن انکالوجسٹ, ڈاکٹر زین العابدین سجاد میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ,ڈاکٹر روحی ریڈییشن آنکالوجسٹ, ڈاکٹر گوتمی آنکا لوجسٹ اور دیگر نے شرکت کی ڈاکٹر محمد سہیل احمد ،ڈاکٹر محمد افتخار نثار ڈینٹل سرجن، عماد الدین اے جی ایم مارکیٹنگ، ایم اے جا مینیجر ایچ ار ،محمد یوسف علی مینجر لیاب، محمد شفیع مینجر فرنٹ آفس محمد اکبر علی مینیجر آن ڈیوٹی، ونود مینیجر ،ڈاکٹر نوشیبہ پیتھالوجسٹ، محترمہ سمینہ مینجر آن ڈیوٹی اور دیگر اسٹاف نے انتظامات میں بھرپور تعاون کیا
Comments
Post a Comment