خانقاہِ سنجرہ افتخاریہ کے زیراہتمام شہادتِ مولائے کائنات حضرت سیدنا علیؓ کا انعقاد۔۔


حیدرآباد۔18/مارچ(راست)باسط افتخاری مرید سلسلہ افتخاریہ کے بموجب بروز چہارشنبہ بتاریخ 18/مارچ 28/رمضان المبارک بمقام سنجری اسٹیٹ خانقاہِ سنجریہ افتخاریہ روبرو جامع مسجد حضرت وطن چشتی چمن منگل ہاٹ حیدرآباد میں زیرِ سرپرستی سرپرست اعلیٰ خانوادئے افتخاریہ حضرت مولانا پیر سید شبیر نقشبندی افتخاری و مولانا پیر سید شہاب الدین عمر سہروردی افتخاری بانی و صدر صوفی مشن صوفی خلوت وطن حیدری چمن خانقاہِ افتخاریہ حال مقیم ٹورنٹو کینڈا،وارث ِسرکارِ وطنؒ خلیفہ و جانشین والدی مرشدی پیر طریقت پیکر عرفان حضرت علامہ پیر چشتی سید شاہ محمد ولی اللہ حسینی افتخاری زیرنگرانی گدی نشین قدیم خانقاہِ سنجریہ افتخاریہ مولانا پیرزادہ سید خواجہ کاشف اللہ حسینی بختیار عربی افتخاری خلیفہ سوم حضرت علامہ افتخارالمشائخ حضرت پیر افتخاری سید قادر محی الدین حسین سنجریؒ و مولانا پیر سید خواجہ اکبرالدین ذاکر افتخاری ہاشمی خلیفہ حضرت پیر چشتی ؒ بعد نماز ظہر ماہانہ محفل قرآن خوانی بالخصوص شہادت مولائے کائنات حضرت سیدنا امام علیؓ مجلس مولود شریف کا انعقاد عمل میں آیا بعداززیر قیادت گدی نشین خانقاہِ سنجریہ افتخاریہ مولانا پیرزادہ سید خواجہ کاشف اللہ حسینی محفل قصیدہ بردِ شریف منعقد ہوئی۔ مولانا پیر اکبرالدین ذاکر افتخاری ہاشمی و مولانا پیرزادہ سید کاشف اللہ حسینی سلسلہ عالیہ افتخاریہ چشتیہ سنجریہ سے وابستہ مریدین، معتقدین و مہمانان خصوصی کے ہمراہ بہ مزار جداامجد مولائی مرشدی کنزالعرفان حضرت سید محمد افتخار علی شاہ وطنؒ پیشکشی چادر گل ہائے عقیدت و عطر بیزی عمل میں آئی۔ بعداز بارگاہِ رسالت مآب ؐحمدو نعت و صلوۃ سلام ہدیہ تشکر پیش کیا گیا۔ سرپرستِ اعلیٰ محترم المقام پیر سید شہیر نقشبندی افتخاری نے عالم اسلام مریدین معتقدین و حاضرین کے لیے پُرسوز فکرانگیز دعائے خیر فرمائی۔ اس موقع پر شہر کے معزز شخصیتوں نے شرکت کی۔ جن میں جناب ڈاکٹر جاوید کمال، سنجیدہ ومزاحیہ شاعر جناب لطیف الدین لطیف، جناب طیب پاشاہ قادری، جناب سید اعزاز قادری (پروپرائٹر اعجاز پریس) اور دیگر مہمانان شامل ہیں۔ بعدازاں خانقاہِ سنجریہ افتخاریہ کے زیراہتمام افطار وطعام کاپُرکیف انتظام کیا گیا۔ محفل کا اختتام محفل منقبت حضرت علی ؓ پر ہوا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ