الوداع ماہِ رمضان۔ازقلم : انیسا سکندر ، دونڈ۔
الوداع ماہِ رمضان۔
ازقلم : انیسا سکندر ، دونڈ۔
9270055666
الوداع اے ماہِ رمضان، اے رحمتوں کے مہمان،
تیری آمد سے مہک اٹھا تھا دل کا آنگن۔
تیری سحری کی گھڑیاں، تیری افطار کی شان،
یاد آتی ہیں وہ ساعتیں، وہ نورانی ان۔
قرآن کی صداؤں سے مہکتا تھا دل،
سجدوں میں راحت ہوتی تھی حاصل۔
تیرے صدقے سے مٹا دل سے گناہوں کا دھواں،
روح کو ملتا رہا تیری عبادت کا اسرا۔
اب جدائی کی گھڑی آئی تو آنکھیں ہیں نم،
جا رہا ہے تو چھوڑ کے، ہو رہا ہے غم۔
اے خدا! ایسے ہی رکھنا تیری برکت کا سماں،
ہمارے نصیب ہو ہمیشہ ایسا ہی خوشنما ۔
الوداع اے ماہِ رحمت، الوداع اے مہرباں،
دل یہی کہتا ہے پھر آنا لے کر نور- و- سماں
اے خدا کر دے مہربانی ہم پر
جب تک جئیں جھکتا رہے سجدے میں سر
انیسا کی خواہش ہے بس اتنی سی یا رب
ہمیشہ رہیں لب پر تیرا نام اور دل سحر
انیسا سکندر ، دونڈ
9270055666
Comments
Post a Comment